Khushiyon Ko Jeene Do
خوشیاں بچوں کی طرح معصوم اور بے اختیار ہوتی ہے۔ خوشی ایک ہلکی پھلکی تبدیلی کا نام ہے جو کبھی بھی کہیں بھی کسی بھی وقت رونما ہوسکتی ہے۔ یہ کسی بھی چیز سے وابستہ ہوسکتی ہے اور کسی بوڑھی جادوگرنی کی طرح جادوئی قوت سے کوئی بھی روپ دھار سکتی ہے۔
خوشی بے زباں بھی ہوتی ہے اور بولتی بھی ہے۔ یہ خود کو ضائع بھی کرتی ہے اور خود کو ضائع ہونے بھی نہیں دیتی۔ یہ اپنے آپ کو منوا بھی سکتی ہے اور منوا نہیں بھی سکتی۔ یہ لمحوں کو امر بھی کرتی ہے اور بھلا بھی دیتی ہے۔ یہ مہمان بھی ہوتی ہے اور میزبان بھی۔ یہ کسی ایک جگہ ٹھہر بھی سکتی ہے اور اکتا کے اس جگہ سے کوچ بھی کرسکتی ہے۔ یہ وقت کو قید بھی کرسکتی ہے اور اسے اڑنے........
