Khali Kursiyan
علی شیر چوہان مرحوم سے میرا تعارف پندرہ سال قبل ہوا تھا جب میں نیا نیا وہاڑی سے بہاولپور فیصل باغ کے ایک کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہوا۔ اچھی ہمسائیگی بھی اللہ کی بڑی نعمت ہوتی ہے اور یہاں مجھے یہ نعمتیں بڑی فراوانی سے میسر آئیں۔ اس وقت ٹاون کی آبادی کم تھی اس لیے رات کو سردار لیاقت علی خان اترا مرحوم کے ہمراہ بیٹھک ہونے لگی وہیں پہلی مرتبہ علی شیر چوہان مرحوم سے ملاقات ہوئی جو ہر آنے والے دن میں بڑھتی چلی گئی۔
علی شیر چوہان محلے کی ہر دلعزیز شخصیت کے ساتھ ساتھ ہماری ٹاون کی کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔ اس لیے ان سے رابطہ رکھنا اور بھی ضروری ہوگیا اور یوں وہ رفتہ رفتہ ہمارے گھر کے فرد بن گئے۔ ماشاللہ بڑے صحت مند، خوش مزاج، صاف گو اور باہمت انسان تھے اور اپنی عمر کے حساب سے وہ کبھی بوڑھے نہ لگتے تھے۔ میرے پوتے بلال خان سے بےحد پیار کرتے تھے اور اسے اپنا "پٹھا" قرار دیتے تھے۔
ان کو ٹاون کے معاملات میں ہمیشہ پرعزم پایا۔ اتفاق سے ٹاون کی مسجد میں بھی ان سے ملاقات ہر جمعہ کے دن ہو جاتی تھی اور ہماری یہ دوستی یونہی پروان چڑھتی رہی اور ہرسال وہ کسی نہ کسی بہانے گھر بلا کر دعوت کا اہتمام بھی کرتے رہتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن مسجد میں کرسیوں پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی اور کرسیوں کی کمی کو محسوس کیا گیا تو شام کو ہم نے چوہان صاحب سے مشورہ کیا کہ کیوں نہ کچھ کرسیاں خرید کر مسجد........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin