Jali Amil, Deen Ke Naam Par Dhoka
ہمارے معاشرے کا ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ جہاں دکھ، بیماری، پریشانی اور بے بسی ہو وہاں جعلی عامل، نام نہاد بابے، جھوٹے پیر اور خود ساختہ روحانی ماہرین فوراً نمودار ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ دینِ اسلام، قرآن و حدیث اور روحانیت کے مقدس نام کو ڈھال بنا کر سادہ لوح عوام کو لوٹتے ہیں، ان کے عقائد کو کمزور کرتے ہیں اور بعض اوقات انہیں ایسے راستوں پر ڈال دیتے ہیں جو صریحاً شرک اور گمراہی کی طرف جاتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے دام میں آنے والے اکثر لوگ لاعلم نہیں بلکہ مجبور ہوتے ہیں اور یہی مجبوری ان جعلی عاملوں کا سب سے بڑا ہتھیار بن جاتی ہے۔
جعلی عامل وہ شخص ہوتا ہے جو غیب دانی، کشف، روحانی طاقت، حساب، جنّات کی حاضری، آنکھیں بند کروا کر تشخیص، نامِ والدہ سے مسئلہ جاننے جیسے دعوے کرے، مگر اس کا طریقۂ کار قرآن و سنت کے صریح خلاف ہو۔ یہ لوگ بظاہر لمبی داڑھی، مخصوص لباس، ہاتھ میں تسبیح اور زبان پر چند مذہبی جملے رکھ کر خود کو اللہ والا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر حقیقت میں ان کا مقصد دین کی خدمت نہیں بلکہ عوام کے ایمان اور جیب دونوں پر ڈاکہ ڈالنا ہوتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے ایسے لوگوں کے بارے میں نہایت سخت تنبیہ فرمائی ہے: "جو شخص کسی کاہن یا نجومی کے پاس جائے اور اس کی بات کی تصدیق کرے، اس نے محمد ﷺ پر نازل........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin