menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Grand Dialogue, Muslihat Ya Naguzeer Zaroorat?

12 9
30.12.2025

پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اس خطرناک موڑ پر آن پہنچی ہے جہاں اب مزید کسی لغزش یا تجربے کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ ملک اس وقت ایک ایسے نازک دوراہے پر کھڑا ہے جہاں سیاسی محاذ آرائی کی گہری کھائی ہماری بقا کو چیلنج کر رہی ہے تو دوسری طرف "گرینڈ ڈائیلاگ" کی وہ واحد شاہراہ ہے جو ہمیں استحکام کی منزل دکھا سکتی ہے۔

حالیہ منظرنامے نے واضح کر دیا ہے کہ اب بند کمروں میں فیصلے کرنا کارگر نہیں رہا، وقت آ گیا ہے کہ قومی سطح پر سچائی اور کھرے پن کو ترجیح دی جائے۔ سیاست سے جڑے علمی و فکری مباحث میں یہ نقطہ اب ایک مسلمہ حقیقت بن چکا ہے کہ کسی بھی ریاست میں معاشی ترقی سیاسی تنہائی میں ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے ایک وسیع اور مستحکم سیاسی فریم ورک لازمی ہے۔

عائشہ جلال اپنی کتاب "دی سٹرگل فار پاکستان" میں واضح کرتی ہیں کہ معاشی عدم استحکام کی اصل جڑ........

© Daily Urdu (Blogs)