Tum Aurat Se Ziada Sakhi Nahi Ho Sakte
اداسیوں کا سبب کیا کہیں بجز اسکے
یہ زندگانی ہے پریشانیاں تو ہوتی ہیں
(احمد فراز)
زندگی لامحدود حیران کر دینے والے حادثات اور سمجھوتوں سے لبریز فیصلوں کے مجموعوں کا نام ہے۔ بدیسی بھاشا میں اسکو بیان کیا جائے تو۔
Life is full of surprises and compromises.
زندگی کا کوئی بھی فلسفہ، مذہبی متن کی تفاسیر یا ریاستوں کے عمرانی معاہدے، سمجھوتوں کے بوجھ سے آزاد زندگی کا تصور پیش نہیں کرتے۔
جون ایلیاء غالباً "فرنود" میں انسانی جاندار کی اس کیفیت کو یوں بیان کرتے ہیں۔
"جانداروں میں صرف انسان ہی وہ جان دار ہے جو خواب دیکھتا ہے اور خواب دیکھنے کی جزا یا سزا پاتا ہے"۔
بیسیوں صدی کا آغاز و اختتام زندگی اور اسکو گزارنے کے فلسفوں کی ترویج کے زیرِ اثر رہا۔ جہاں ایک ازم نے دوسرے ازم پر سبقت لے جانے کے لیے کاغذات پر تو سمجھوتوں سے آزاد شخصی آزادی جیسی زندگی کا تصور دیا۔ مگر عملی طور پر کہیں مارکسزم کے نام پر لاکھوں انسانوں کا خون بہا، تو کہیں سرمایہ دارانہ نظام کی آڑ میں معاشی استحصال جیسے گھناؤنے........
