مقبولیت کا خمار ہو کہ شہرت کا بخار، ہمارے ملک میں گردن توڑ بخار سے زیادہ خطرناک بلکہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔قائداعظم، قائد ملت، قائد عوام، محترمہ فاطمہ جناحؒ، محترمہ بے نظیر بھٹو ہر کسی لیڈر کو اپنی شہرت و مقبولیت کی قیمت چکانا پڑی ہے۔حیرت انگیز طور پر قیمت چکانے والے سادہ پوش لوگ تھے جن کی اکثریت نے عوامی اکثریت کی حمایت یا نمائندگی کے سراب زار میں سرگرانی کی اور بادِ صرصر کے تند و تیز طوفانی تھپیڑوں کی اذیت کی نذر ہوگئے،جبکہ خوش پوش طبقے کے لوگوں نے سادہ لوح افراد سے ہمیشہ ان کی مقبولیت کا خراج وصول کیا۔یہ خراج ویسے تو حیثیت ومرتبہ دیکھ کر وصول کیا جاتا تھا، مگر بعض اوقات، بندے کی اوقات بھی درجہ بندی کا فیصلہ کروا دیتی تھی اس زُمرے میں آنے والے لوگ سماجی اعتبار سے کسی شمار قطار میں نہیں آتے تھے، لیکن مرن دا شوق انہیں شہر کی طرف کھینچ لاتا اور یہ بات تو عالمی سچائی ہے کہ شوق دا کوئی مُل نہیں ہوتا۔ایسے انمول ہیرے جب تک کوئلے کی کان میں رہیں تب تک محفوظ و مامون رہتے ہیں،لیکن اگر وہ پہاڑ کی کان سے کسی حسینہ کے کان تک کے سفر کا سوچیں بھی تو انہیں نانی یاد کرانے والے بلا توقف روک لیتے ہیں۔نانی کی وراثت میں سے بُندے، چوڑیاں، کڑے ملیں نہ ملیں، ہتھ کڑیاں اور بیڑیاں ضرور حصے آ جاتی ہیں اور یہ حصہ بقدر جثہ نہیں،بلکہ بقدر غصہ ہوتا ہے، زبردست کا، غصہ۔ کتنی شدت اور دورانیے کا ہو یہ تو زیر دست کی قسمت اور نصیب پر منحصر ہے۔نصیب جو قلعے کے زندان جیسا تنگ و تاریک بھی ہو سکتا ہے اور لونڈی بنا کر لائی گئی کسی جمال یافتہ پری وش کی تقدیر کی طرح اجلا بھی۔ہمارے زیادہ تر لوگوں کا سفر تو کُوئے یار سے سوئے دار تک کا ہی رہا ہے جس کی راہ میں اور بھی بہت سخت مقام آتے ہیں،مگر کچھ لوگ آنکھ کا تارا ہوتے ہیں وہ اسیر بھی ہو جائیں تو انہیں خصوصی مراعات اور سہولیات کی بلاتوقف فراہمی اسیری کا احساس تک نہیں ہونے دیتی فرق صرف یہ ہوتا کہ وہ اپنے محلوں میں جس طرح پہلے من مرضی سے رہتے تھے انہیں محلوں میں سرکار کی حسبِ منشا رہنا پڑتا ہے دنیاوی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو پہلے بھی وہ سرکاری خزانے پر ہی بوجھ ہوتے تھے۔ دورانِ اسیری سرکار پر یہ بوجھ کئی گنا بڑھ جاتا ہے کہ حفاظتی حصار میں اہلکاروں کی نفری میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ طبی سہولیات کے لئے سرکاری ڈاکٹر اور معاون عملہ ہمہ وقت تیار رکھنا پڑتا ہے۔

خاتون کو شوہر سے جھگڑے کے بعد 2کم عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا مہنگا پڑ گیا

گھر کے اندر شاہانہ طرزِ زندگی کے کرو فر میں یوں بہتری آجاتی ہے کہ ذاتی خرچے پر رکھے گئے خدمت گاروں کے ساتھ سب جیل کا مستعد عملہ بھی میسر آجاتا ہے۔دوسرے لفظوں میں دشمنوں کے حملوں سے بچنے کے لئے ذاتی حفاظتی گارڈز کی جگہ سرکاری فورسز کا جو عملہ پہلے سے ہی متعین ہوتا ہے اس کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔خفیہ کیمروں کی آنکھ سے پہلے کوئی کب بچا ہوتا ہے، جو عشرت کدے کے سب جیل قرار پانے کے بعد اس پر اعتراض کیا جائے! اعتراض تو ان بے بس و لاچار لوگوں کی طرف سے آتا ہے، جن کی آزادی عالمی استعمار کی پروردہ حکومتوں نے غصب کر رکھی ہے،جنہیں زندگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے بھوک کی شدت نہیں اپنی جیب کی حالت دیکھنا پڑتی ہے یہ احساس ہی جن کی بھوک مار دیتا ہے کہ انہوں نے اگر شکم سیر ہو کر کھا لیا تو بچے بھوکے رہ جائیں گے اور سب اہل ِ خانہ نے اگر پیٹ بھر لیا تو پہلے سے ہی ہلکی جیب بالکل ہلکی پھلکی ہو جائے گی اور یہ بھی کوئی دیسی گھی میں پکے دیسی مرغ و دیسی بکرے کے گوشت کی عیاشی کے نتیجے میں نہیں،بلکہ دال سبزی کے ساتھ زہر مار کی گئی ملاوٹ شدہ آٹے کی روٹی پر آنے والے اخراجات کی وجہ سے ہو گی، کیونکہ آج کے دور میں بازار سے دستیاب آٹے کی روٹی جیل میں قیدیوں کو ملنے والے آٹے کی روٹی سے ابتر ہوتی ہے جسے دال سبزی کی ہانڈی بنا کر پاپی پیٹ میں اتارنا سفید پوش حساس والدین کے نزدیک پاپ سے کم نہیں، جنہیں ادراک ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو زہر کھلا رہے ہیں،کیونکہ غربت کے مارے گھروں میں پکانے کے لئے نہ صاف ستھری دال سبزی لا سکتے ہیں نہ ہی معیاری آٹا اور گھی،جسے پکانے کے لئے صاف پانی تک میسر نہیں ہے،مہنگی سوئی یا ایل پی جی گیس جلاتے ہوئے خاتون خانہ خود کتنی جل بھن رہی ہوتی ہے اس کا اندازہ بچوں کو کھانا برتاتے ہوئے انہیں بلاوجہ ڈانٹنے سے لگایا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس کے سوا کچھ نہیں ہوتی کہ بچے ماں کی طرف سے دی گئی ایک ڈیڑھ روٹی اور تھوڑے سے سالن پر ہی اکتفا کرنا سیکھ لیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید

عام آدمی کو درپیش اس بدتر صورتحال کے ذمہ دار حکمران ٹولے کے وہی لوگ ہیں، جنہوں نے اقتدار میں آنے کی باریاں باندھ رکھی ہیں۔اقتدار سے نکلنے والے آوازہ تو لگاتے ہیں کہ کُوئے یار سے نکلے تو سُوئے دار چلے، مگر یہ آوازہ ان خاک نشینوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے لگایا جاتا ہے جو لُوٹ کا مال ٹھکانے لگانے کے لئے اقتدار میں وقفہ لینے والوں کے فریب میں آجاتے ہیں نہیں سمجھتے کہ یہ لوگ تو طے شدہ مدت کے بعد اگلی باری لینے پویلین (جیل) سے تازہ دم ہو کر نکلتے ہیں۔

اس عرصے میں پویلین میں بیٹھ کر عیاشی کرنے والے باہر کی دنیا تک اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم کی جعلی کہانیاں اپنے کارندوں کو ڈکٹیٹ کرواتے رہتے ہیں تاکہ ان کا بھی دانہ پانی چلتا رہے اور یہ بھی لوگوں کے ذہنوں پر مسلسل سوار رہیں۔ کون نہیں جانتا کہ تھوڑے بہت اثرو رسوخ والا ملزم, مجرم قرار پانے پر جیل بھی آتا ہے تو جیلر سے بھی زیادہ رعب و دبدبہ کے ساتھ پُر تعیش زندگی کے مزے لُوٹتا ہے تھوڑی بہت کسر محسوس کرے تو اپنے محل کو ہی سب جیل قرار دلوا لیتا ہے۔تازہ ترین مثال بشریٰ بی بی کی ہے جو چودہ سال کی سزا پانے کے چند گھنٹوں بعد ہی بنی گالا کے محل میں بھیج دی گئی ہیں دیکھئے ان کے مجازی خدا کو اپنے پاس بلانے کے لئے لگایا جانے والا چلہ کب ثمر بار ہوتا ہے۔!

پیپلزپارٹی نے صدارت کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

QOSHE -           یہ اسیری بھی کیا اسیری ہے!  - علی اصغر عباس
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

          یہ اسیری بھی کیا اسیری ہے! 

7 0
05.02.2024

مقبولیت کا خمار ہو کہ شہرت کا بخار، ہمارے ملک میں گردن توڑ بخار سے زیادہ خطرناک بلکہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔قائداعظم، قائد ملت، قائد عوام، محترمہ فاطمہ جناحؒ، محترمہ بے نظیر بھٹو ہر کسی لیڈر کو اپنی شہرت و مقبولیت کی قیمت چکانا پڑی ہے۔حیرت انگیز طور پر قیمت چکانے والے سادہ پوش لوگ تھے جن کی اکثریت نے عوامی اکثریت کی حمایت یا نمائندگی کے سراب زار میں سرگرانی کی اور بادِ صرصر کے تند و تیز طوفانی تھپیڑوں کی اذیت کی نذر ہوگئے،جبکہ خوش پوش طبقے کے لوگوں نے سادہ لوح افراد سے ہمیشہ ان کی مقبولیت کا خراج وصول کیا۔یہ خراج ویسے تو حیثیت ومرتبہ دیکھ کر وصول کیا جاتا تھا، مگر بعض اوقات، بندے کی اوقات بھی درجہ بندی کا فیصلہ کروا دیتی تھی اس زُمرے میں آنے والے لوگ سماجی اعتبار سے کسی شمار قطار میں نہیں آتے تھے، لیکن مرن دا شوق انہیں شہر کی طرف کھینچ لاتا اور یہ بات تو عالمی سچائی ہے کہ شوق دا کوئی مُل نہیں ہوتا۔ایسے انمول ہیرے جب تک کوئلے کی کان میں رہیں تب تک محفوظ و مامون رہتے ہیں،لیکن اگر وہ پہاڑ کی کان سے کسی حسینہ کے کان تک کے سفر کا سوچیں بھی تو انہیں نانی یاد کرانے والے بلا توقف روک لیتے ہیں۔نانی کی وراثت میں سے بُندے، چوڑیاں، کڑے ملیں نہ ملیں، ہتھ کڑیاں اور بیڑیاں ضرور حصے آ جاتی ہیں اور یہ حصہ بقدر جثہ نہیں،بلکہ بقدر غصہ ہوتا ہے، زبردست کا، غصہ۔ کتنی شدت اور دورانیے کا ہو یہ تو زیر دست کی قسمت اور نصیب پر منحصر ہے۔نصیب جو قلعے کے زندان جیسا........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play