ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کے اجلاس مسلسل جاری ہیں اور قائد مسلم لیگ(ن) اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ان کا مرکزی موقف تو اپنے دور کی ترقی اور حالیہ حالات کے موازنے سے متعلق ہے تاہم درمیان میں وہ یہ سوال بھی اٹھا دیتے ہیں کہ ان کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا اور پاکستان کی ترقی کو بریک لگا دیئے گئے۔گزشتہ روز انہوں نے مہنگائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لوگ اب آٹا اور سبزی خریدنے سے بھی معذور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب اگر اقتدار ملا تو وہ پہلے سے بھی زیادہ محنت اور توجہ سے عوام اور پاکستان کی خدمت کریں گے۔ یہ اجلاس آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں کے تعین کے لئے ہو رہے ہیں اور ہر روز کسی ایک ڈویژن کے امیدواروں کو بلایا جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر جیتنے والوں کو دیئے جائیں گے۔

گوگل سرچ 2023 : شاہ رخ کی ’جوان‘ نے پوری دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

قائد مسلم لیگ(ن) نے اس عرصہ میں مسلم لیگ(ق) کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کے گھر جا کر اُن سے تفصیلی ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر مل کر چلنے کا فیصلہ کر لیا، ہر دو حضرات نے ہلکی پھلکی یادیں بھی تازہ کیں اور یہ بھی طے ہوا کہ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی بارہ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی جبکہ مسلم لیگ(ق) کی طرف سے چھ اور چوبیس کا مطالبہ ہے۔اسی طرح تحریک استحکام پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئیں، پہلی ملاقات محمد شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان تھی، اس میں مشترکہ کمیٹی بنائی گئی جو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔ اس کمیٹی کے بھی دو اجلاس ہو چکے ہیں استحکام پارٹی کے مطالبات میں پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا مطالبہ ہے جو24 اور42 کے تناسب سے کیا جا رہا ہے تاہم فیصلے کے بعد معلوم ہو گا کہ کس کو کتنی نشستوں پر انتخاب میں حصہ لینا ہو گا ان ملاقاتوں اور اس سے پہلے ایم کیو ایم جے یو آئی(ف) اور جی ڈی اے سے بات چیت کا نتیجہ بھی ایسے معاملات پر فیصلوں کا نکلا اور اس سے مکمل طور پر واضح ہے کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات کے نتیجے میں اقتدار کے لئے سمجھوتے کر رہی ہے اور انتخابات کے بعد مخلوط حکومت ہی کا تصور غالب اور ابھرا ہے۔

پاکستان جرنلسٹس فورم کے سینئر ممبرعارف شاہد کے برادر نسبتی احمد سلیم انتقال کر گئے

لاہور میں شہریوں کو سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا تو ہے اب لوڈشیڈنگ بھی وبال جان بن گئی ہے۔ گیس صبح اور شام کے وقت ملتی ہے اور درمیانہ عرصہ میں دباؤ(پریشر) بہت کم ہوتا ہے جبکہ لیسکو نے پرانا طریقہ اختیار کیا،مرمت کے نام پر ہر روز سینکڑوں فیڈر آٹھ سے دس گھنٹے کے لئے بند کر دیتے ہیں اور ہر فیڈر کی باری ہفتہ کے بعد آ جاتی ہے۔یوں ہر ہفتے صارفین آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے متاثر رہتے ہیں۔

انتظامیہ اور نگران حکومت کی انتظامی صلاحیتوں کا یہ عالم ہے کہ اب سیزیوں کے نرخ بھی صارف کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پیاز اور ٹماٹر کے نرخ اس کے باوجود بڑھ گئے ہیں کہ افغانستان کی طرف سمگلنگ کو روکا گیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پیاز درآمد ہو رہا ہے اور ٹماٹر بھی ایران سے آتے ہیں اس لئے مہنگے ہیں،لیکن مقامی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا جواب کسی کے پاس نہیں۔ بلاول بھٹو اسلام آباد سے گوجرانوالہ پہنچے، ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

QOSHE -       مسلم لیگ(ن) کے اجلاس اور قائد کا موقف - چودھری خادم حسین
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

      مسلم لیگ(ن) کے اجلاس اور قائد کا موقف

7 0
13.12.2023

ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کے اجلاس مسلسل جاری ہیں اور قائد مسلم لیگ(ن) اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ان کا مرکزی موقف تو اپنے دور کی ترقی اور حالیہ حالات کے موازنے سے متعلق ہے تاہم درمیان میں وہ یہ سوال بھی اٹھا دیتے ہیں کہ ان کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا اور پاکستان کی ترقی کو بریک لگا دیئے گئے۔گزشتہ روز انہوں نے مہنگائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لوگ اب آٹا اور سبزی خریدنے سے بھی معذور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب اگر اقتدار ملا تو وہ پہلے سے بھی زیادہ محنت اور توجہ سے عوام اور پاکستان کی خدمت کریں گے۔ یہ اجلاس آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں کے تعین کے لئے ہو رہے ہیں اور ہر روز کسی ایک ڈویژن کے امیدواروں کو بلایا جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر جیتنے والوں کو دیئے جائیں گے۔

گوگل سرچ 2023 :........

© Daily Pakistan (Urdu)

Get it on Google Play