جماعت اسلامی کے رہنما اور ممتا ز صاحب علم و ادب کی بڑی عمدہ کتاب“وہ لوگ”کی تقریب حال ہی میں ان کے آبائی شہر میانوالی میں ہوئی۔ الخدمت پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے اپنی کتاب میں مولانا مودودیؒسمیت کئی نامور شخصیات کے شخصی خاکے لکھے ہیں۔

میانوالی یونیورسٹی میں شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر و معروف ادیبہ ڈاکٹر نائلہ عبدالکریم اس تقریب کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ تقریب میں مرد و خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ بہت عمدہ انتظام کیا گیا۔تقریب میں اگرچہ کم ہی سہی لیکن کچھ خواتین نے شمولیت تو اختیار کی امید ہے کہ اگلی مرتبہ خواتین کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا،خدشہ ہے تحریری فیصلہ تبدیل ہوجائیگا، علی ظفر

ممتاز سکالرڈاکٹر نائلہ عبدالکریم نے بتایا کہ سید وقاص جعفری بہترین مقرر، مدرس، مربی اور قلم کار ہیں۔ شاعری و ادب سے لگاؤ اپنے والد محترم سے ورثہ میں ملا۔ آپ امریکہ، برطانیہ، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، سپین، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائشیا اور ایران کے دورے کرچکے ہیں۔ ان کے آباء و اجداد ایران سے ہجرت کر کے سندھ تشریف لائے اور بعد میں ضلع میانوالی کو اپنا مستقل مسکن بنایا۔

اپنی کتاب“وہ کتاب”بارے جعفری صاحب کا کہنا ہے کہ یہ دوستوں سے متعلق میری پہلی کتاب ہے۔ مجھے ان مضامین کو خاکہ قرار دینے میں ذرا ترّدد ہے۔ خاکہ نویسی اْردو ادب کی ایک باقاعدہ صنف اختیار کرچکی ہے جس کو احاطہ تحریر میں لانے اور جانچنے کے کچھ اصول و ضوابط بھی ہوں گے۔ چند استثنیٰ کے ساتھ میں نے یہ خاکے لکھے نہیں بلکہ مجھ سے سرزد ہوئے ہیں۔ ان خوب صورت لوگوں کی خدمات، ان کی یادیں اور ان کے ساتھ گزرے لطیف لمحات نے میرے دل کو مائل اور قلم کو متحرّک کیا بقول شاعر:

ٹورنٹو:کینیڈا امریکا کے نیاگرافالز کے قریب رینبو برج گاڑی میں دھماکا

مجھ کو شاعر نہ کہو، میر کہ صاحب میں نے

درد و غم کتنے کیے جمع تو دیوان کیا

میں کوئی باقاعدہ خاکہ نگار نہیں ہوں لیکن جن شخصیات پر میں نے قلم اٹھایاہے ان سے میرا روحانی اور قلبی تعلق ہے، میں نے کوشش کی ہے کہ ان سے اپنی عقیدت و محبت کو صفحہ قرطاس پر منتقل کرسکوں اس ضمن میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں اس بات کافیصلہ تو قارئین ہی کرسکتے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ میں نے زندگی میں اورکچھ حاصل کیا ہے یا نہیں لیکن ایک بات کا دعوی کر سکتا ہوں کہ میں نے دوست کمائے ہیں۔ وہ مقام جہاں پہنچ کر ہر مادی و غیر مادی شے بے وقعت محسوس ہونے لگتی ہے، وہاں بھی میں نے انسان کے انسان کے ساتھ تعلق کو ایک با معنی چیز پایا ہے۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ڈاکٹر نائلہ عبدالکریم نے لکھا ہے کہ وقاص جعفری 2 مارچ 1970ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، بچپن کا زیادہ عرصہ دریائے سندھ کے کنارے کالاباغ میں گذارا۔ وقاص جعفری نے پرائمری تا مڈل تک تعلیم ماڑی انڈس (کالاباغ) سے ہی حاصل کی۔ تاہم میٹرک لاہور سے کیا، جب کہ انٹرمیڈیٹ اور بی اے گورنمنٹ کالج میانوالی سے کیا۔ ملتان یونیورسٹی سے ایم اے انگلش، پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ایجوکیشن اور پنجاب یونیورسٹی سے ہی ایم اے اسلامیات کی ڈگریاں حاصل کیں۔

وقاص جعفری 1986ء میں جمعیت کے رکن بنے، پھر 1988-89ء اسلامی جمعیت طلبہ ضلع میانوالی اور 1990-92ء تک ضلع ملتان کے ناظم رہے۔ 1993-94ء تک اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظم رہے اور 1994-95ء میں معتمد عام کی ذمہ داری ادا کی۔ 1995ء سے 98ء تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب کیے گئے۔ اسلامی جمعیت طلبہ سے فراغت کے بعد آپ نے 1998ء میں جماعت اسلامی پاکستان کی رکنیت کا حلف اٹھایا اور پھر 2003ء تا 2009ء جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور بعدازاں نائب امیر صوبہ پنجاب کی ذمہ داری پر فائز رہے اور 2014ء سے تاحال ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری بطریق احسن نبھا رہے ہیں۔سید وقاص جعفری سابقین جمعیت کی تنظیم حلقہ احباب کے بھی صدر ہیں، اس کے علاوہ جماعت کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے سیکرٹری جنرل کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

تقریب کے مقررین ممتازشاعر محمد یوسف خشک، پروفیسر ملک محمد امیر سابق ڈین اسلامک ایجوکیشن پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر سرور خان نیازی معلم لسانیات مورخ حافظ جاوید اقبال ساجد (امیر جماعت اسلامی میانوالی)شیر محمد ناظر، حکمت یار خان روکھڑی سیاستدان مقرر محمد زبیر خان موسٰی خیل سماجی کارکن،مقرر نے‘وہ لوگ’کتاب اور مصنف سید وقاص جعفری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتاب مذکورہ کو یقینا خاکہ نگاری کے باب میں قدر کی نگاہ سے دیکھاجائے گا۔ کتاب میں بھی جن شخصیات کا ذکر ہے۔وہ لوگ بھی وہی لوگ تھے جن کا نعم البدل نہیں لیکن ان کا شخصی فیض ہمیشہ جاری رہیگا۔

تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

ڈاکٹر نائلہ کے بقول تقریب میں انتظام اور کھانا پینا بہت اچھا تھا جس سے پتہ چلا کہ اس قسم کی تقریبات کرنے کا بہت عمدہ سلیقہ رکھتے ہیں۔یہ تقریب ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اختتام پر کافی رات ہو چکی تھی۔

کتاب کی طباعت بہت عمدہ اور کاغذ بہت اعلیٰ قسم کا استعمال کیا گیا ہے۔ سرورق قارئین کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔

QOSHE -         سید وقاص جعفری کی کتاب“وہ لوگ”کی رونمائی  - ریاض احمدچودھری
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

        سید وقاص جعفری کی کتاب“وہ لوگ”کی رونمائی 

8 0
23.11.2023

جماعت اسلامی کے رہنما اور ممتا ز صاحب علم و ادب کی بڑی عمدہ کتاب“وہ لوگ”کی تقریب حال ہی میں ان کے آبائی شہر میانوالی میں ہوئی۔ الخدمت پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے اپنی کتاب میں مولانا مودودیؒسمیت کئی نامور شخصیات کے شخصی خاکے لکھے ہیں۔

میانوالی یونیورسٹی میں شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر و معروف ادیبہ ڈاکٹر نائلہ عبدالکریم اس تقریب کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ تقریب میں مرد و خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ بہت عمدہ انتظام کیا گیا۔تقریب میں اگرچہ کم ہی سہی لیکن کچھ خواتین نے شمولیت تو اختیار کی امید ہے کہ اگلی مرتبہ خواتین کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا،خدشہ ہے تحریری فیصلہ تبدیل ہوجائیگا، علی ظفر

ممتاز سکالرڈاکٹر نائلہ عبدالکریم نے بتایا کہ سید وقاص جعفری بہترین مقرر، مدرس، مربی اور قلم کار ہیں۔ شاعری و ادب سے لگاؤ اپنے والد محترم سے ورثہ میں ملا۔ آپ امریکہ، برطانیہ، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، سپین، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائشیا اور ایران کے دورے کرچکے ہیں۔ ان کے آباء و اجداد ایران سے ہجرت کر کے سندھ تشریف لائے اور بعد میں ضلع میانوالی کو اپنا مستقل مسکن بنایا۔

اپنی کتاب“وہ کتاب”بارے........

© Daily Pakistan (Urdu)

Get it on Google Play