اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیبیٹنگ کلب(بحث و صلاح مشورہ کی جگہ) ہے جو انسانی حقوق کے نفاذ اور شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے۔ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام شروع ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہو رہا ہے۔ دنیا خصوصا اقوام متحدہ اور مسلم ممالک انسانیت کے امتحان میں ناکام ہو چکی ہے۔ مسلم دنیا کو آگے بڑھنے کے لیے گہرائی سے خود کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ عالمی نظام اس طرح کی ناانصافی کی موجودگی میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔سراج الحق صاحب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے تہران میں رہبر ایران کے مشیر برائے امور خارجہ آیت اللہ آغا قمی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہایک ماہ گزر گیا، غزہ جل رہا ہے۔ عالمی برادری، او آئی سی اسرائیل کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئے۔ جماعت اسلامی قدرمشترک اور دردمشترک کی بنیادوں پر امت کے اتحاد کی جدوجہد کر رہی ہے۔سید مودودیؒ اور امام خمینیؒ کا پیغام آفاقی اور عالم اسلام کو ایک لڑی میں پرونے کا ہے۔ تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیلی سفاکیت روکیں۔ امیر جماعت ایران، ترکی اور قطر کے دوروں کے پہلے مرحلے میں تہران میں ہیں، ان کے دورے کا مقصد غزہ میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کے لیے تینوں ممالک کے حکام کو اہل فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لیے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے شب و روز محنت کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے عوام کی آگاہی کیلئے کراچی اور اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ منعقد کیے ہیں۔ اسرائیل کے 7اکتوبر سے جاری سفاکانہ حملوں میں اب تک 10ہزار 22فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے امریکا اور اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کو روکنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے جرائم پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان میں جادوگروں اور بنگالی عاملوں کے خلاف پورے ملک میں گرینڈ اپریشن

غزہ میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مظلوم فلسطینی شہید اور زخمی ہو رہے ہیں جن کے شہر’دیہات’کاروباری مراکز’تعلیمی ادارے اور مساجد سمیت کوئی بھی پبلک مقام اور نجی عمارتیں اسرائیلی فوج کے حملوں میں محفوظ نہیں رہ سکیں۔ غزہ کی سرزمین پر جو باشندے اس وقت زخمی اور بے یارومددگار ہو کر کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی دھرتی کو اسرائیلی بمباری سے برباد ہوتے اور اپنے عزیزوں ’رشتہ داروں ’پیاروں کے جسموں کے چیتھڑے اڑتے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ وہ اپنے معصوم بچوں کے ادھڑے لاشے اٹھائے بے بسی کے عالم میں کسی پناہ گاہ کی تلاش میں دوڑتے ہیں تو یقیناً ان دلدوز مناظر کو دیکھ کر آسمان بھی رونے لگتا ہوگا۔ مگر سفاک انسانوں کا دل پسیجتا نظر نہیں آرہا۔ نام نہاد نمائندہ عالمی ادارے اقوام متحدہ’اسکی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی جزیات تک کی خبر ہے مگر ظالم و غاصب کے ہاتھ روکنے کے معاملے میں انکی بے بسی و بے حسی انتہاء کو جا پہنچی ہے۔

ملک بھر میں آج علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

غزہ میں زخمیوں کی غیر معمولی تعداد کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے چیلنج کا سامنا کرتے ہسپتالوں کے پاس صرف 48گھنٹے کا ایندھن رہ گیا ہے۔ سفاکیت میں اسرائیل کا کوئی ثانی نہ بچا۔ صہیونی فورسز نے بمباری کر کے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال کے سولر سسٹم کو تباہ کر دیا۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا ہسپتال کے سولر پینل سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔غزہ میں ایمبولینسز کو دنیا کی نظروں کے سامنے بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اوسطاً ہر غزہ کے گھر میں 5 خواتین اور 6 بچے شہید ہو رہے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کے الرتنیسی ہسپتال کو خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔ ہسپتال میں 70 بچے زیرعلاج ہیں اور 1000 بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ ہسپتال کو اسرائیلی بمباری سے بچانے کیلئے بین الاقوامی برادری مداخلت کرے۔

جمعے کے روز سموگ سے متاثرہ شہروں میں بینک بھی بند رہیں گے

غزہ کی تقریباً 70 فیصد آبادی مسلسل بم باری سے بے گھر ہونے پر مجبور ہوئی اور غزہ پر بمباری میں اسرائیل نے تقریباً 30 ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کیا۔ غزہ میں فی کلومیٹر سکوائر پر اسرائیل نے اوسطً 82 ٹن بارود استعمال کیا اور غزہ کے آدھے ہسپتال اور 62فیصد بنیادی ہیلتھ کیئر سینٹرز غیر فعال ہو چکے ہیں۔ غزہ کی 50 فیصد عمارتیں اسرائیلی بمباری اور چھاپوں سے تباہ ہوچکی ہیں، جبکہ 10 فیصد مکانات ناقابل رہائش ہو چکے ہیں۔ 56 مساجد شہید’222 سکول تباہ’88 حکومتی عمارات اور 3 چرچ تباہ ہو چکے ہیں۔

غزہ پر بمباری: بیلجیئم کی ڈپٹی وزیراعظم کا اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

جب اللہ کی مدد شامل ہوتی تو انسانی عقل وٹیکنالوجی ناکام ہو جاتی ہے۔ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیا گیا دفاعی نظام بری طرح ناکام ہوگیا۔ اسرائیل کے دفاعی نظام نے جو آئرن ڈوم کے نام سے مشہور ہے تل ابیب پر ہی میزائل داغ دیا۔ اسرائیلی دفاعی نظام حماس کے موثر ترین میزائل حملے روکنے میں بھی بری طرح ناکام رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی امور ایجنسی نے غزہ کی صورتحال پر مطالبہ کیا ہے کہ ایندھن فراہم کیا جائے کیونکہ ایندھن فراہمی کے بغیر غزہ میں ہماری خدمات رکنے کو ہیں۔ ہمارے سہولیاتی مراکز بند اور جان بچانے کے ذرائع ختم ہو رہے ہیں۔ رفح کراسنگ سے 93امدادی ٹرک آئے۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق امدادی ٹرکوں میں خوراک’پانی’طبی آلات اور ادویات ہیں۔ 21اکتوبر سے اب تک غزہ میں امداد کے صرف 569 ٹرک آئے جبکہ سات اکتوبر سے پہلے غزہ میں روزانہ 750 سے 850 تک امدادی ٹرک آتے تھے۔ امداد میں ایندھن شامل نہیں ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

افسوس کا مقام ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جس میں غزہ پر جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ 2گھنٹے بند کمرہ اجلاس میں بھی اختلافات ختم نہ ہو سکے اور اجلاس ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔ اجلاس میں ایک طرف امریکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ کونسل کے دیگر ارکان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ غزہ میں ضروری امداد کی فراہمی اور مزید ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔

QOSHE -           اقوام متحدہ اور مسلم ممالک فلسطینیوں کا قتل رکوانے میں ناکام - ریاض احمدچودھری
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

          اقوام متحدہ اور مسلم ممالک فلسطینیوں کا قتل رکوانے میں ناکام

10 0
09.11.2023

اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیبیٹنگ کلب(بحث و صلاح مشورہ کی جگہ) ہے جو انسانی حقوق کے نفاذ اور شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے۔ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام شروع ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہو رہا ہے۔ دنیا خصوصا اقوام متحدہ اور مسلم ممالک انسانیت کے امتحان میں ناکام ہو چکی ہے۔ مسلم دنیا کو آگے بڑھنے کے لیے گہرائی سے خود کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ عالمی نظام اس طرح کی ناانصافی کی موجودگی میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔سراج الحق صاحب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے تہران میں رہبر ایران کے مشیر برائے امور خارجہ آیت اللہ آغا قمی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہایک ماہ گزر گیا، غزہ جل رہا ہے۔ عالمی برادری، او آئی سی اسرائیل کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئے۔ جماعت اسلامی قدرمشترک اور دردمشترک کی بنیادوں پر امت کے اتحاد کی جدوجہد کر رہی ہے۔سید مودودیؒ اور امام خمینیؒ کا پیغام آفاقی اور عالم اسلام کو ایک لڑی میں پرونے کا ہے۔ تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیلی سفاکیت روکیں۔ امیر جماعت ایران، ترکی اور قطر کے دوروں کے پہلے مرحلے میں تہران میں ہیں، ان کے دورے کا مقصد غزہ میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کے لیے تینوں ممالک کے حکام کو اہل فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لیے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے شب و روز محنت کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے عوام کی آگاہی کیلئے کراچی اور اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ منعقد کیے ہیں۔ اسرائیل کے 7اکتوبر سے........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play