We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

صحرا کے بچے انگریزی بول رہے تھے

6 44 198
26.01.2019

دن ڈھل رہا تھا اور ہم چار پانچ احباب ایک اسکول کے قریب کھڑے تھے۔اسکول اگرچہ بند ہو چکا تھا مگر بچے وہیں کھیل کود رہے تھے۔دن کا اجالا ہوتا تو ہم اسکول کو اندر جاکر دیکھتے۔ ابھی ہم یہی سوچ رہے تھے کہ قریب ہی کھیلنے والا ایک کمسن لڑکا ہمارے ایک ساتھی سے بولا:what is your name? صحرا کی خاک میں کھیلنے والے بچے کے اس سوال پر نہ صرف ہمارا ساتھی بلکہ ہم سب حیران ہو ہی رہے تھے کہ بچے نے انگریزی میں اگلا سوال کردیا جس کا مطلب تھا کہ آپ کے والد کیا کرتے ہیں؟۔اب گفتگو آگے چلی اور بچے نے انگریزی ہی میں کہا کہ میرے والد مزدوری کرتے ہیں۔ اس سے انگریزی ہی میں پوچھا گیا کہ کہاں کام کرتے ہیں۔اس نے جھٹ ادارے کا نام بتا دیا۔اگلی صبح ہم اسی اسکول کو اور اس میں لگی جماعتوں کو دیکھنے گئے۔ہم نے کسی سے پوچھا کہ یہاں یہ اسکول کیسے کھلا۔ہمیں بتایا گیا کہ علاقے میں کوئلے کا بہت ہی بڑا ذخیرہ دریافت ہوا اور اس کی کھدائی شروع ہوئی تو کئی بستیاں اس کی زد میں آئیں۔ ان میں آباد لوگوں کو قریب کے دوسرے علاقوں میں بہتر گھر دے کر بسا دیا گیا۔ کھودی جانے والی کان سے پانی نکلتا رہے گا۔ وہ پانی جمع کرکے ایک نشیبی علاقے میں ڈالا جارہا ہے جہاں جھیل بن گئی ہے۔کچھ لوگ اس جھیل کے بننے سے بے گھر ہوئے۔ ان سے پوچھا گیا کہ بتایئے آپ کے لئے کیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا: بس ہمارے بچوں کے........

© Daily Jang