We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

گھبرانا نہیں، آگے نیا پاکستان بن رہا ہے

11 42 138
04.12.2018

کسی شخص کو بے نقاب کرنے کا یقینی طریقہ اس سے دشمنی پیدا کرنا نہیں بلکہ اسے بااختیار بنانا ہے۔

(امریکی مدبر،ابراہم لنکن)

قیادت کا جوہر یہ ہے کہ آپ کے پاس وژن ہونا چاہئے وگرنہ بے مقصد ڈھول بجانے سے کیا حاصل۔

(امریکی مصنف تھیوڈر مارٹن ہیز برگ)

سب سے پہلے تو مجھے یہ اعتراف کر لینے دیں کہ میں نو آبادیاتی نظام سے مرعوب زدہ ایک دیسی پاکستانی ہوں جسے آپ غلامانہ ذہنیت کا طعنہ بھی دے سکتے ہیں۔ میں ایک ایسے دیسی قائد کا پیروکار ہوں جو بذات خود ولایت سے بیحد متاثر ہیں، ان کی زندگی کا بیشتر وقت ولایت میں بسر ہوا، آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، آج بھی ان کے فرزند مغربی ماحول میں پرورش پا رہے ہیں۔ یہ عظیم قائد مغربی معاشرے سے اس حد تک متاثرہیں کہ اٹھتے بیٹھتے یورپی ممالک کی درخشندہ روایات و اقدار کی مثالیں دیا کرتے ہیں کہ سویڈن کا وزیراعظم بائیسکل پر اپنے دفتر آتا ہے، برطانیہ کا وزیراعظم دو کمروں کے چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتا ہے، یورپی ممالک میں لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ وغیرہ، وغیرہ۔

ہمارے عظیم المرتبت قائد کا سب سے نمایاں وصف یہ ہے کہ جب ترنگ میں آتے ہیں تو لگی لپٹی رکھے بغیر بہت کچھ کہہ جاتے ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے بھینس کی اولادِ نرینہ سے جنسی امتیاز کے خلاف آواز اٹھائی اور مُرغبانی کی........

© Daily Jang