(گزشتہ سے پیوستہ)

قرآن میں بھی اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ ترجمہ: اور ضرور ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے اور خوشخبری سنائو ان صبر والوں کو۔

ایک طالب علم نے جب سوال کیا کہ کیا فوج میں برے لوگ نہیں تو سید عاصم منیر نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ انسٹی ٹیوشن بھی اسی سوسائٹی سے بنتے ہیں اور ہمارے ہاں بھی اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں ۔ ایک اور نوجوان نے جب ہر شہر میں سی ایم ایچ بنانے کا مطالبہ کیا تو آرمی چیف نے کہا کہ ہم لوگ بھی عجیب تضادات کے شکار ہیں ۔ ایک طرف ہر شہر میں سی ایم ایچ چاہتے ہیں اور دوسری طرف ڈی ایچ اےپر اعتراض ہے حالانکہ جو لوگ ڈی ایچ ایز پر اعتراض کرتے ہیں سب سے زیادہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس میں رہائش رکھیں ۔ ہم ڈی ایچ ایز وغیرہ کے لئے حکومت سے اضافی فنڈز نہیں لیتے بلکہ ہر سال اربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں ۔ ایک سوال پڑوسی ممالک کے ساتھ خراب تعلقات سے متعلق کیا گیا تو اس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ کیا ایران سے اس کے سب پڑوسی خوش ہیں اور کیا انڈیا سے سب پڑوسی مطمئن ہیں ۔دنیا کے بیشتر ممالک جیو پولیٹکل کرائسسز کا شکار ہیں۔ اس لئے یہ تنائو بھی رہے گا اور اس میں ہم اپنا راستہ بھی نکالیں گے ۔ آزادی اظہار کے بارے میں ایک نوجوان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آزادی اظہار ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں ۔

ایک طالب علم نے خراب حکومتوں کا رونا رویا تو آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا آئین اللّٰہ کی حاکمیت سے شروع ہوتا ہے لیکن جیسی قوم ہوتی ہے ویسے حکمران منتخب ہوتے ۔آپ صحابہ کرامؓ کی تقلید کرنے والی قوم تیار کریں تو حکمران بھی ٹھیک ہوجائیں گے ۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کو ٹھیک کرتے ہیں لیکن خود ٹھیک نہیں ہوتے ۔ اگر ہر شہری اپنے حصے کی شمع جلائے تو یہ ملک روشن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورننس زمین پر کی جاتی ہے، ورچول نہیں ہوسکتی۔ ابھی آٹھ فروری کو الیکشن ہورہے ہیں اور آپ کے پاس اختیار ہے کہ اچھے لوگ منتخب کرتے ہیں یا برے لوگ ۔ ملک میں سیاسی بے یقینی ہے اور برین ڈرین سے متعلق سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی بے یقینی نہیں ۔ تمام ادارے کام کررہے ہیں اور انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔ ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے ۔ کبھی اچھی حالت میں ہوگی اور کبھی بری حالت میں ۔ اگر ماں بیمار ہو تو کیا آپ اسے چھوڑدیں گے یا کہ پھر اس کی صحت و صفائی کا بندوبست کریںگے ۔ جو لوگ پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں خوشی سے چھوڑیں لیکن پھر ہمیشہ کے لئے چھوڑیں ۔ ایسانہیں ہونا چاہئے کہ اچھے وقت میں تو وہ واپس آئیں اور برے وقت میں پاکستان چھوڑ جائیں ۔فلسطین کے ضمن میں جہاد کی فرضیت کے سوال کے جواب میں جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قتال کا حکم صرف ریاست دے سکتی ہے اور جب تک ریاست جہاد کا اعلان نہ کرے کسی کو تنہا بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں ۔ ایک نوجوان نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پر اعتراض کیا کہ آپ تو صرف تین ماہ کے لئے تھے لیکن آپ ابھی تک بطور وزیراعظم بیٹھے ہیں تو وزیراعظم کی جگہ آرمی چیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوے دن جس آئین میں ہے اسی آئین میں مردم شماری کا بھی ذکر ہے ۔ سیاستدانوں کی سابقہ حکومت نے جب نئی مردم شماری کی منظوری دی تو اس کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرانا الیکشن کمیشن کا فرض تھا اس لئے نگران حکومت کا دورانیہ لمبا ہوگیا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے ہوئی۔ پی ڈی ایم نے نمبرگیم میں سبقت حاصل کی تو حکومت تبدیل ہوئی ۔ اب اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ پارلیمانی عمل کے ذریعے نکالے جانے والے سڑکوں پر آئیں ۔ پانچ سال گورننس کے لئے ہوتے ہیں مس گورننس کے لئے نہیں ۔ انڈیا میں دس مرتبہ عدم اعتماد کی تحریکیں پیش ہوئیں ۔ برطانیہ میں کتنے وزیر اعظم تبدیل ہوئے لیکن کوئی سڑکوں پر نہیں آیا ۔بدقسمتی سے ہمارے نوجوان بعض اوقات غیرآئینی اقدامات کو سپورٹ کرتے ہیں جو نہیں ہونا چاہئے۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس

ایپ رائےدیں00923004647998)

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے دورے میں وزیر اعظم اور وزیر خا رجہ جلیل عباس جیلانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

امریکی شہر سان فرانسسکو میں خالصتان کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، امریکا بھر سے ہزاروں سکھ ووٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو رہا کردیا گیا۔

امریکا یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کا خواہشمند ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اعلان کرے کہ وہ ہمارے پاس ووٹوں کی بھیک مانگنے نہیں آئے گی۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سلیکشن سے اقتدار میں آنے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور امیدوار این اے 127 لاہور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ادنی کارکن بھی بلاول بھٹو زرداری کو شکست دے سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس مرتبہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور بنے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ ن کی شناخت ہے ۔

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں ہالینڈ کے خلاف غضنفر علی نے 5 ویں منٹ میں برتری دلا دی۔

عالمی شہرت یافتہ گلو کار راحت فتح علی خان نے خفیہ ریکارڈنگ اور ویڈیو لیک کا الزام اپنے سابق پروموٹر سلمان احمد پر لگا دیا۔

ویسٹ انڈین بولر شیمر جوزف کی تباہ کن بولنگ نے آسٹریلیا کیلئے 216 رنز کا ہدف ناممکن بنا دیا۔

آئی سی سی نے معطلی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل ہمارے مہمان ہیں، کارکن بھرپور استقبال کریں، 8 فروری کو انشاءاللّٰہ تحریک انصاف کی جیت ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کا خریدار آصف علی زرداری ہے۔

QOSHE - سلیم صافی - سلیم صافی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سلیم صافی

55 1
29.01.2024

(گزشتہ سے پیوستہ)

قرآن میں بھی اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ ترجمہ: اور ضرور ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے اور خوشخبری سنائو ان صبر والوں کو۔

ایک طالب علم نے جب سوال کیا کہ کیا فوج میں برے لوگ نہیں تو سید عاصم منیر نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ انسٹی ٹیوشن بھی اسی سوسائٹی سے بنتے ہیں اور ہمارے ہاں بھی اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں ۔ ایک اور نوجوان نے جب ہر شہر میں سی ایم ایچ بنانے کا مطالبہ کیا تو آرمی چیف نے کہا کہ ہم لوگ بھی عجیب تضادات کے شکار ہیں ۔ ایک طرف ہر شہر میں سی ایم ایچ چاہتے ہیں اور دوسری طرف ڈی ایچ اےپر اعتراض ہے حالانکہ جو لوگ ڈی ایچ ایز پر اعتراض کرتے ہیں سب سے زیادہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس میں رہائش رکھیں ۔ ہم ڈی ایچ ایز وغیرہ کے لئے حکومت سے اضافی فنڈز نہیں لیتے بلکہ ہر سال اربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں ۔ ایک سوال پڑوسی ممالک کے ساتھ خراب تعلقات سے متعلق کیا گیا تو اس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ کیا ایران سے اس کے سب پڑوسی خوش ہیں اور کیا انڈیا سے سب پڑوسی مطمئن ہیں ۔دنیا کے بیشتر ممالک جیو پولیٹکل کرائسسز کا شکار ہیں۔ اس لئے یہ تنائو بھی رہے گا اور اس میں ہم اپنا راستہ بھی نکالیں گے ۔ آزادی اظہار کے بارے میں ایک نوجوان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آزادی اظہار ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں ۔

ایک طالب علم نے خراب حکومتوں کا رونا رویا تو........

© Daily Jang


Get it on Google Play