وہ بھی کیا دن تھے جب ایک بنا بنایا شاہکار مسخرہ میڈیا کو دستیاب تھا،ننھا منا اسکرپٹ چیونگم کی مانند کھینچنا اس کیلئے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا،پل میں تولہ پل میں کلو اس کیلئے ہی کہا جاسکتا ہے، اسے بولنے کا کینسر تھا ، بلاناغہ وہ جو بھی کہتا میڈیا کولاتعداد لطیفے مل جاتے، لمبی لمبی چھوڑتا ،بونگیاں ہونے کے باوجود سننے والے یقین کرلیتے ، طنز اور پھکڑ بازی کو عام کیا،بدتمیزی اسکی قربت کے حصول کی چابی قرار پائی،ہر دوسرے روزاسکی کھوکھلی دھمکیوں کا نیا سٹاک حاضر ہوجاتا، اپنےہر بیان، ہر دعوے کی تردید بھی خود کردیتا جس سے فوری نیا مواد بن جاتا ،سوشل میڈیا پر کام کرنیوالوں کا ایک پروجیکٹ ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا آجاتا ، کام کی اتنی بھرمار تھی کہ انکا کوئی کام ٹائم پر پورا نہیں ہوتا تھا ،لاکھوں نوجوانوں کا سوشل میڈیا کا روزگار لگ چکا تھا،لیکن جب سے وہ زندان میں گیا ہے اسکے چاہنے والوں کی اکثریت کا دھندا ٹھپ ہوگیا ہے، کبھی کبھی کوئی دلچسپ واقعہ جنم لیتا ہے تو وہ بھوکوں کی طرح اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنیکی کوشش میں جت جاتے ہیں،اس نےغیر اخلاقی الفاظ کےا ستعمال کو نہ صرف فروغ دیا بلکہ اپنے ارد گرد ایسے ہنر مند بھونپو جمع کرلئے جو دن رات ایسی زبان ٹی وی پروگراموں میں استعمال کرتے جس سے اگلے دن کی شام کے ٹی وی شو بھی استفادہ کرلیتے، بیہودگی کامیابی کا ٹریڈ مارک قرار پائی،وڑ گئے،کلاس لے لینا و دیگر ناقابل اشاعت الفاظ ہنر قرار پائے،تن کر رکھ دیا،رگڑا لگایا ،لٹا دیں گے کی تکرار کرکے پوری قوم کو بدتمیز بناڈالا، سوشل میڈیا کی پیدائش کے بعدمین سٹریم میڈیااور نیوز ویب سائٹس بھی عجیب و غریب فنڈے میں پھنس چکی ہیںانھیں ہرلمحہ ریٹنگ چاہیے، وئیوز، کمنٹس، شیئرنگ سے بننے والی ریٹنگ کے حصول کی کوشش نہ ختم ہونیوالی جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےایک یونیورسٹی کا وزٹ کیا کرلیا متاثرین زمان پارک نے روایتی رنگ بازی شروع کردی، جس ادارے سے ڈاکٹر عمر سیف، پرویز ہود بھائی، حنا ربانی کھر، عادل نجم ، عائشہ جلال جیسے چمکتے دمکتے ستارے نکلے اسی ادارے کے سٹوڈنٹس نے وائرل ہونے کی چاہ میں بغیر سوچے سمجھے غیر منطقی سوال پوچھ کر ادارے کی عزت کومٹی میں ملا دیا،کچھ تو یہ کہتے پائے گئے کہ ہم نے وزیر اعظم کی کلاس لے لی،سوچیں کیا یہ نظریہ ادارے کے اساتذہ نے پڑھایا ہوگا ؟ نہیں نا، یہ تو سراسر بے راہ روی ہے ، یہ تو اظہار رائےکی آزادی اور شعور کی آڑ میںکیا گیا بدترین عمل ہے، انھیں یہ تو نہیں سکھایا گیا تھا کہ وہ مہمان کو یوں مخاطب کریں کہ آپ تعلیم کی عزت نہیں کرتے، جب قمر جاوید باوجوہ یہاں آیاتھا تو ان نابغوں نے تاخیر کا سوال کیوں نہیں اٹھایا؟ تب تو انھوں نے چوں بھی نہیں کی تھی،تب وہ اچھے بچوں کی طرح منتخب سوال کرنے پر کیوں راضی ہوگئے تھے؟اس وقت تقریب کے بعد کسی سٹوڈنٹ نے کسی پوڈ کاسٹ یا سوشل میڈیا پرانٹرویو نہیں دیا تھا؟تب کہاں گئی تھی انکی بہادری ؟ کہاںگیا تھا انکا شعور؟اصل بات یہ ہے کہ صرف ایک سویلین کے سامنے انکی نام نہاد بہادری امڈ کر باہر آگئی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اوپن فورم کو یقینی بنا کر گفتگو کرنیکی جو بنیاد رکھی وہ نہایت ہی خوش آئندہے جس پرانکی بےجا مخالفت کی جارہی ہے، یہاںسوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ نوجوانوں کو آزادی اظہار رائے ، شعور، تعلیم ، سوال کرنے کی چاہ کو کب تدبر ، احتیاط، اخلاقیات اور سماجیات کے دائرے میں رکھنا آئیگا ، اساتذہ اور والدین ایک خاص حد تک نوجوانوں کو سکھا سکتے ہیں ، ایک حد تک ہی انکی تربیت کرسکتے ہیں،اس کے بعد چلنا، اٹھنا ، بیٹھنا، تول کربولنا،کسی خاص سوال کا منطقی جواب دینا اس اختیار کے تابع ہے جو اللہ نے ہر ذی شعور کو دیا ہے،اگر نوجوانوں کے جواب اور ردعمل ریڈ لائین کو کراس کرجائیں تو پھر انکا مستقبل مخدوش رہنے کا احتمال ہوتا ہے،آخر میں کچھ تفریح طبع ہوجائے،تصور کریں اگر سیاست کے وسیم اکرم پلس یعنی عثمان بزدارمذکورہ یونیورسٹی چلے جاتے اور انکی گفتگو براہ راست نشر کردی جاتی تو وہ کتنی جلدی وائرل ہوجاتے ،کتنی سیلفیاں بنتیں،کتنے قہقہے بلند ہوتے ،لاکھوں وئیوز آتے ، ہزراوں کمنٹس آتے، کلپ لاکھوں بارشیئر ہوتے، ٹک ٹاک کی تو برسات ہوجاتی اور عثمان بزدار بیٹھے بٹھائے سوشل میڈیا سٹار بن جاتے،آخری بات یہ ہے کہ نام نہاد ٹیپو سلطانوں کیلئے ایک خصوصی سیشن رکھا جائے جس کے مہمان خصوصی جناب کانسٹيبل شاہد جٹ صاحب ہوں او ر وہ بے لگام آزادی اظہار رائے کے شوقین تمام نوجوانوں کے سوالات کیمطابق ایسے جوابات دیں جن سے انھیں دائمی شفا ہو۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ میں داخل ہوا تو عملے کو مجبورً ایئر بند کرنا پڑا۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کا سلسلہ برقرار رکھنے کے طریقوں پر بات ہوئی۔

نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت ہے۔

حماس کے اسامہ حمدان نے اسماعیل ہنیہ کے دورہ ایران کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

نیر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کس حیثیت سے قائد ایوان سینیٹ ہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایوان خالی کردو، ملک کے وارث ملک کو سنبھالنے آرہے ہیں۔

غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی سفارش اسرائیلی وزارت انٹیلیجنس نے تیار کی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عام انتخابات مقررہ مدت میں ساتویں مردم شماری کے باعث نہ ہوئے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کو جب حق حکمرانی ملتا ہے تو نچلی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں۔

تھانہ ڈاکس میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مظاہرین برطانوی نشریاتی ادارے کے دفتر کے سامنے بھی پہنچ گئے، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل نے منگل کو ہونے والے حملے میں دوسرا سب سے بڑا بم استعمال کیا۔

لندن کے علاوہ درجنوں دیگر مقامات پر بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دفاعی چیمپئن ٹیم ڈو اینڈ ڈائی میچ میں 287 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ اور پوری ٹیم 253 رنز پر سمٹ گئی۔

QOSHE - حنا پرویزبٹ - حنا پرویزبٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

حنا پرویزبٹ

7 0
05.11.2023

وہ بھی کیا دن تھے جب ایک بنا بنایا شاہکار مسخرہ میڈیا کو دستیاب تھا،ننھا منا اسکرپٹ چیونگم کی مانند کھینچنا اس کیلئے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا،پل میں تولہ پل میں کلو اس کیلئے ہی کہا جاسکتا ہے، اسے بولنے کا کینسر تھا ، بلاناغہ وہ جو بھی کہتا میڈیا کولاتعداد لطیفے مل جاتے، لمبی لمبی چھوڑتا ،بونگیاں ہونے کے باوجود سننے والے یقین کرلیتے ، طنز اور پھکڑ بازی کو عام کیا،بدتمیزی اسکی قربت کے حصول کی چابی قرار پائی،ہر دوسرے روزاسکی کھوکھلی دھمکیوں کا نیا سٹاک حاضر ہوجاتا، اپنےہر بیان، ہر دعوے کی تردید بھی خود کردیتا جس سے فوری نیا مواد بن جاتا ،سوشل میڈیا پر کام کرنیوالوں کا ایک پروجیکٹ ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا آجاتا ، کام کی اتنی بھرمار تھی کہ انکا کوئی کام ٹائم پر پورا نہیں ہوتا تھا ،لاکھوں نوجوانوں کا سوشل میڈیا کا روزگار لگ چکا تھا،لیکن جب سے وہ زندان میں گیا ہے اسکے چاہنے والوں کی اکثریت کا دھندا ٹھپ ہوگیا ہے، کبھی کبھی کوئی دلچسپ واقعہ جنم لیتا ہے تو وہ بھوکوں کی طرح اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنیکی کوشش میں جت جاتے ہیں،اس نےغیر اخلاقی الفاظ کےا ستعمال کو نہ صرف فروغ دیا بلکہ اپنے ارد گرد ایسے ہنر مند بھونپو جمع کرلئے جو دن رات ایسی زبان ٹی وی پروگراموں میں استعمال کرتے جس سے اگلے دن کی شام کے ٹی وی شو بھی استفادہ کرلیتے، بیہودگی کامیابی کا ٹریڈ مارک قرار پائی،وڑ گئے،کلاس لے لینا و دیگر ناقابل اشاعت الفاظ ہنر قرار پائے،تن کر رکھ دیا،رگڑا لگایا ،لٹا دیں گے کی تکرار کرکے پوری........

© Daily Jang


Get it on Google Play