menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

مشرق وسطی بحران کے معاشی اثرات

37 0
09.03.2026

پاکستان کی معیشت اس وقت ایک پیچیدہ موڑ پر ہے جہاں عالمی سطح پر مشرق وسطیٰ کے بحران اور علاقائی سطح پر پاک-افغان سرحدی تنازعات نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ ان حالات کے میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کی زندگی کو براہِ راست متاثر کر رہا ہے تاہم، حیران کن طور پر ان تمام چیلنجز کے باوجود ملک میں دو پہیوں والی گاڑیوں یعنی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی کے بجائے اضافہ نمایاں ہے۔ جاری جنگی تنازعات نے عالمی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے گاڑی ساز کمپنیوں کو درآمد شدہ پرزوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شپنگ میں تاخیر اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے مال برداری کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جبکہ جنگی خطرات کے اضافی چارجز نے درآمدی لاگت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335.86 روپے فی لیٹر تک پہنچنے سے نقل و حمل کی لاگت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس سے خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے اسمبلرز قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔ لیکن ان تمام منفی عوامل کے باوجود بائیک مارکیٹ غیر معمولی طور پر پر امید ہے۔ مارکیٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ........

© Daily AAJ