Aa
Aa
Aa
-
A
+
غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کا انخلاء
پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو 31اکتوبر 2023ء تک وطن عزیز سے ازخود نکل جانے کا کہا گیا۔ بعض افراد چلے گئے جو نہیں گئے ان کا یکم نومبر سے ریاستی سہولت سے اپنے اپنے وطن جانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ دیر آید درست آید۔ یہ سب غیر قانونی مقیم افراد فقط افغانی نہیں یہ مغربی ممالک کے باشندے بھی ہیں۔آصف زرداری کے دور صدارت میں بلیک واٹر Black waterکے کئی ہزار پیشہ ور قاتل کمانڈوز کو ریاستی سہولت کے ساتھ بغیر ویزہ اور پاسپورٹ سٹامپunstampedپاکستان میں بسایا گیا۔میمو گیٹ سکینڈل مذکورہ تناظر میں تھا۔ کئی عالمی NGOسے وابستہ افراد بھی بس رہے تھے جبکہ بہت سے افراد کو نادرا شناختی کارڈ بھی فراہم کر دیا گیا تھا۔ بے شک پاکستان ایک غریب ‘ مفلوک الحال‘ سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ملک ہے، مغرب کے امیر اور نام نہاد تہذیب و سہولت یافتہ افراد کا پاکستان میں غیر قانونی مقیم ہونا ناقابل فہم بات ہے کیونکہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں لوگ بیروزگاری اور غربت کے باعث قسمت آزمائی کے لئے مغربی ممالک کا رخ کرتے ہیں اور بعض وہیں مارے بھی جاتے ہیں۔افغانستان میں روسی تسلط (27دسمبر 1979ء ) اور جنرل پرویز مشرف کے دور میں امریکی و اتحادی ممالک بشمول بھارت کے لئے حملہ کی سپلائی لائن فراہم کرنے کے بعد افغان مہاجرین کا دربدر ہو کر پاکستان آنا فطری امر تھا اور ہے کیونکہ پاک افغان باشندوں کا تعلق اٹوٹ انگ کی طرح ہے۔ قائد اعظم نے (3دسمبر 1947ئ) کو بجا فرمایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان کی مسلم مملکت کے لئے دوستی کے گہرے اور شدید جذبات رکھتے ہیں۔ افغانستان ہمارا سب سے پہلا اور قریبی پڑوسی ہے........
© Daily 92 Roznama
visit website