menu_open
Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سلیم صافی

57 9
03.07.2024

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن لیو جیان چائو(Liu Jianchao)کے دورہ پاکستان کے دوران جب ان سے کھانے پر گپ شپ ہورہی تھی تو اس میں چین اور امریکہ کی مخاصمت پر بھی کافی بات ہوئی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یا قوم اس حوالے سے پریشان نہیں۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے کمال کی بات یہ کہی کہ ہم وکٹری نہیں بلکہ سکسس Successپر یقین رکھتے ہیں ۔ وکٹری میں آپ اپنے نفع نقصان کو دیکھے بغیر دوسروں کو فتح کرنے کی کوشش کرتے جبکہ سکسس میں دوسرے کو فتح کرنے کا نہیں سوچتے بلکہ اپنی سکسس کیلئے کوشش کرتے ہیں۔اس لئےہم وکٹری نہیں بلکہ سکسس پر یقین رکھنے والی قوم ہیں۔

بعدازاں میں لیوجیان چائو کی بات کے بارے میں سوچ رہا تھا تو واقعی یہ حقیقت سامنے آئی ۔ مثلاً وہ چند گھنٹوں میں تائیوان کو فتح کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے کی بجائے وہ سکسس پر اتنی توجہ دئیے بیٹھے ہیں کہ ایک دن تائیوان خود بخود ان کی جھولی میں آگرے گا۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے بارے میں بھی فوجی قوت سے کام نہیں لیا اور وقت آنے پر ایسی ارینجمنٹ پر راضی ہوئے جو چین کی بھی کامیابی ہے اور ہانگ کانگ کی بھی۔

دوسری طرف امریکہ وکٹری کے چکر میں افغانستان آیا اور اربوں ڈالر کا نقصان اور دو ڈھائی ہزار لاشیں لے کر واپس چلا گیا ۔ وکٹری کی سوچ کے ساتھ وہ عراق میں گھسا اور اسے تاراج کرکے واپس نکل گیا۔ علیٰ ہذہ القیاس ۔ اس وقت اسرائیل بھی وکٹری کے چکرمیں حماس کو فتح کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں معصوم لقمہ اجل بن رہے ہیں ۔

سکسس کی بجائے وکٹری پر اصرار کی وجہ سے اس وقت ہماری سیاست بھی بے یقینی کا شکار ہے ۔ اپنے اقتدار میں عمران خان وکٹری کی سوچ کے ساتھ........

© Daily Jang


Get it on Google Play