کیا پاکستان اے آئی کے لیے تیار ہے؟
دنیا میں بعض تبدیلیاں ایسی آتی ہیں جو صرف حالات نہیں بدلتیں، بلکہ زندگی کے طریقے، سوچ کے انداز اور مستقبل کے امکانات ہی تبدیل کر دیتی ہیں۔
صنعتی انقلاب نے مشین کو انسانی محنت کا شریک بنایا، کمپیوٹر انقلاب نے معلومات کی دنیا بدل دی اور انٹرنیٹ نے پوری دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں تبدیل کر دیا۔ اب مصنوعی ذہانت، یعنی AI ایک ایسے انقلاب کا آغاز کر رہی ہے جس کے اثرات شاید ہماری توقع سے کہیں زیادہ گہرے اور وسیع ہوں گے۔
اصل سوال یہ ہے کہ جب دنیا AI کے دور میں داخل ہو رہی ہے تو کیا پاکستان اس تبدیلی کے لیے تیار ہے؟یہ سوال محض ٹیکنالوجی کا نہیں۔ یہ پاکستان کے مستقبل، معیشت، تعلیم، روزگار، میڈیا اور قومی پالیسی کا سوال ہے۔
مصنوعی ذہانت کے بارے میں سب سے زیادہ تشویش روزگار کے حوالے سے پائی جاتی ہے۔ عام آدمی کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ اگر مشین انسان کی طرح سوچنے، لکھنے، حساب کرنے، ترجمہ کرنے، تصویر بنانے اور فیصلہ سازی میں مدد دینے لگے گی تو انسان کیا کرے گا؟یہ خوف مکمل طور پر بے بنیاد بھی........
