menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کیا یہ طے ہے کہ یہ سب ایسے ہی چلے گا !

23 12
13.04.2024

ہر نئی حکومت کے آنے پر جو چند بیانات بغیر کانٹ چھانٹ کے حسب حال رہتے ہیں ان میں یہ بیان ضرور شامل ہوتا ہے: ملک انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے۔ اصلاحات کے بغیر چارہ نہیں۔ اپنے اخراجات کنٹرول کرنے اور وسائل بڑھانے کی ضرورت ہے، وغیرہ وغیرہ۔

وزیراعظم شہباز شریف جو نگران حکومت کے درمیانی وقفے سے پہلے بھی وزیراعظم تھے اور اب نئی حکومت میں بھی وزیراعظم ہیں ، انہوں نے بغیر لگی لپٹی پہلے روز ہی بتا دیا تھا۔ پاکستان کی مجبوری ہے آئی ایم ایف بہت ضروری ہے۔ مجبوری اور ضروری اس قدر کہ اب کی بار ایک طویل اور بھاری بھر کم قرض پروگرام کے بغیر گزارا نہیں۔ ان کی جانب سے بغیر لگی لپٹی رکھے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ عوام تیار رہیں، ان کی ماضی کی سی چھوٹی موٹی قربانیوں سے کام نہیں چلے گا، اب بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔

ہمیں ان کے اس سچ پر پہلے بھی اعتبار تھا لیکن جب انہوں نے واشگاف انداز میں اسے بار بار دوہرایا تو یقین کامل ہو گیا۔ وقت کم اور مقابلہ سخت کے مصداق پاکستان کے پاس ان حالات میں ہفتے اور دن ضائع کرنے کی عیاشی نہیں تھی، اسی لیے پاکستانی وفد عید مناتے ہی اگلے ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے روانہ ہو جائے........

© Express News


Get it on Google Play