menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sirf Zubani Jama Kharch Maholiyati Tabahi Nahi Rok Sakta

32 0
14.11.2026

صرف زبانی جمع خرچ ماحولیاتی تباہی نہیں روک سکتا

ترکیہ کے ساحلی شہر انتالیہ میں اکتیسویں سالانہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں اس بار بھی لگ بھگ دو سو ممالک اور تنظیموں کے اعلی عہدیدار جمع ہوئے۔ مگر گذشتہ اجتماعات کی طرح یہاں بھی جتنے منہ اتنی باتیں کی روایت برقرار رہی۔ اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بنا لگی لپٹی سب کے منہ پر کہہ بھی دیا کہ ہم باتیں زیادہ کرتے ہیں اور کام کم۔

شائد آپ کو یاد ہو کہ اب سے ٹھیک دس برس پہلے (نومبر دو ہزار سولہ) اقوامِ متحدہ کے ایک سو چھیانوے رکن ممالک نے پیرس میں دسمبر دو ہزار پندرہ میں منعقدہ عالمی ماحولیات کی سربراہ کانفرنس میں کیے گئے تحریری عہد نامے پر عمل درآمد کا عزم کیا تھا۔ یعنی دو ہزار تیس تک سب ممالک مل کر کچھ ایسے بنیادی اقدامات کریں گے جن سے کرہِ ارض کا اوسط درجہِ حرارت کم ازکم ڈیڑھ سنٹی گریڈ تک نیچے لایا جا سکے۔

ان دس برسوں میں اگرچہ متعدد دستخط کنندگان نے تیل اور گیس کے متبادل صاف ستھری توانائی کے فروغ کے لیے متعدد اچھے اقدامات کیے۔ پہلے کے مقابلے میں بہتر پالیسیاں متعارف کرانے کی بھی کوشش کی۔ تاہم عالمی درجہِ حرارت کم تو خیر کیا ہوتا اور بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ ذمے داری جن ممالک پر عائد ہوتی ہے ان میں سرِ فہرست چین ہے جو کوئلے، تیل اور گیس کے استعمال کے نتیجے میں سالانہ اکتیس اعشاریہ آٹھ فیصد آلودگی کا ذمے دار ہے۔ اس کے بعد امریکا ہے جو بارہ اعشاریہ سات فیصد، بھارت آٹھ اعشاریہ تین فیصد، روس چار اعشاریہ چھ فیصد، جاپان ڈھائی فیصد، انڈونیشیا اور ایران دو........

© Daily Urdu