menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aap Se Video Clip Par Dollar Kaise Milte Hain

32 0
12.11.2026

عام سے ویڈیو کلپ پر ڈالر کیسے ملتے ہیں

کیا آپ نے غور کیا ہے کہ ہم اپنے فون کی میموری خالی کرتے وقت کن چیزوں کو سب سے پہلے ڈیلیٹ کرتے ہیں؟ وہی چند سیکنڈز کے ویڈیوز جن میں گلی کا کوئی موڑ، ٹریفک جام کا منظر، بارش میں نہائی کچی سڑک، تندور کی دہکتی آگ یا چائے کے کھوکھے سے اٹھتا دھواں نظر آ رہا ہوتا ہے۔ ہم سوچتے ہیں کہ یہ تو روز کا معمول ہے لہٰذا اس فضول سے کلپ کو سنبھال کر کیا کرنا ہے۔ المیہ یہی ہے کہ ہم ہیرے کو کوئلہ سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں جبکہ ڈیجیٹل ورلڈ کے دوسرے کنارے پر بیٹھا کوئی فلم ساز انہی مناظر کے لیے اپنی جیب خالی کرنے کو تیار ہوتا ہے۔

ہمارا روز کا معمول کسی اور کے لیے تجسس کا انوکھا جہان ہوتا ہے۔ ہم سوشل میڈیا پر افریقہ کے کسی دور دراز قبیلے کا روایتی رقص دیکھ کر دم بخود رہ جاتے ہیں۔ وہ ان کا روز کا کام ہے مگر ہمارے لیے حیرت کدہ ہے۔ چین کی گلیوں میں زندہ کیکڑے کھانے کا منظر ہو، بنکاک کی منڈی کے عین بیچ سے گزرتی ٹرین ہو یا ویتنام کی فوڈ سٹریٹ کا شور ہو، یہ سب وہاں کے شہریوں کے لیے عام ہے لیکن ہمارے لیے سحر انگیز ہے۔ یہی اصول جب ہم اپنی دھرتی پر لاگو کرتے ہیں تو ہماری نظر دھوکا کھا جاتی ہے۔

کسی دن یونہی ٹہلتے ہوئے اپنے لاہور کے انارکلی بازار کا رخ کیجیے اور اپنی روز مرہ کی زندگی کو غیر ملکی سیاح کی نظر سے دیکھیں۔ شام کی خنکی میں کھولتے سرسوں........

© Daily Urdu