menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mustafa Kamal Ki Apne Bayan Karda Collapse Bandobast e Hukumat Mein Mojudgi

21 0
02.09.2026

مصطفیٰ کمال کی اپنے بیان کردہ "کولیپس بندوبستِ حکومت" میں موجودگی

یہ سوچ تسلیم کرلینے میں کوئی حرج نہیں کہ اپریل 2022ء سے متعارف ہواحکومتی بندوبست رعایا کی اکثریت کو متحرک ومتاثر نہیں کرپارہا۔ اس سے اکتاہٹ کی بے شمار و جوہات گنوائی جاسکتی ہیں۔ اس جانب توجہ مبذول رکھنے کے بجائے گزشتہ کچھ دنوں سے یہ سوچنے کو ترجیح دے رہا ہوں کہ مذکورہ بندوبست سے کامل نجات پالینے کے بعد "نیا نظام" کیسے لاگو ہو اور اس کے بنیادی خدوخال کیا ہوسکتے ہیں۔

بے بس رعایا کا عام رکن ہوتے ہوئے موجودہ بندوبستِ حکومت سے نہایت واجب بنیادوں پر بیزاری محسوس کروں تو یہ انہونی تصور نہیں ہوگی۔ حیرت مگر اس وقت ہوتی ہے جب اسی بندوبستِ حکومت کے صدقے طاقتور عہدوں پر فائز چند افراد ماتمی انداز میں اس کے "کولیپس" ہونے کا ذکر کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت جناب مصطفیٰ کمال بھی ایسے ہی افراد میں شامل ہیں۔

موصوف کا میں کبھی مداح نہیں رہا۔ ایم کیو ایم کی بدولت کئی برسوں تک آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے "پوسٹربوائے" جیسے میئر رہے تھے۔ اقتدار گیا تو کچھ عرصہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ 2018ء کے انتخاب کے قریب مگر ایم کیو ایم پر سنگین الزامات لگانے کے بعد "پاک سرزمین پارٹی" کے نام سے نئی جماعت بنالی۔ میں اس جماعت کو طنزاََ "کمال کی ہٹی" پکارتا رہا۔ صحافی دوستوں کی مؤثر تعداد مگر مصررہی کہ مذکورہ جماعت کے حقیقی یا مبینہ سرپرست"کمال کی ہٹی" کے ذریعے ایم کیو........

© Daily Urdu