menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kpk: Pti Arkan Ko Wonderboy Ki Talash

35 0
23.10.2026

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی ارکان کو "ونڈر بوائے" کی تلاش

جمعرات کی صبح چھپے کالم میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 2024ء میں عمران خان کے نام پر منتخب ہوئے اراکین اسمبلی کے دلوں میں جگائی امید کا ذکر کیا تھا۔ ان کی اکثریت یہ امید لگائے نظر آرہی ہے کہ اگروہ سہیل آفریدی کے بجائے کسی اور "ذمہ دار"رکن اسمبلی کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے پر متفق ہوجائیں تو 90دن گزرنے کے بعد صوبائی اسمبلی کو بحال کیا جاسکتا ہے۔ ان کے دلوں میں فطری طورپر امڈی یا وطن عزیز میں سیاسی نقشے بنانے اور بگاڑنے والوں کی جانب سے ابھاری یہ امید میرے جھکی ذہن کو بچگانہ محسوس ہورہی ہے۔

12اکتوبر1999ء کی رات "ہیوی مینڈیٹ" سے منتخب ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے "برطرف" کئے جانے کے باوجود ان دنوں کے آرمی چیف سری لنکا سے پی ا ٓئی اے کی عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ان کی آمد سے قبل ہی ان کے لگائے کمان داروں نے نواز شریف حکومت کو مفلوج بنادیا تھا۔ اپنی آمد کے بعد جنرل مشرف نے اقتدار سنبھال لیا۔ مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کرنے سے گریز کیا اور خود کو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بھی ڈیکلیئر نہیں کیا۔ محض آئین کی معطلی کے بعد خود کو "چیف ایگزیکٹو" تعینات کردیا۔ نواز شریف کے نامزد کردہ صدر رفیق تارڑ اپنے عہدے پر برقرار رہے۔

نام نہاد پارلیمانی حکومت میں طاقت کا سرچشمہ قومی اسمبلی ہوا کرتی ہے۔ وزیر اعظم کو صرف وہ منتخب یا تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرف کرسکتی ہے۔ ماضی کے فوجی آمروں کے برعکس جنرل مشرف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے........

© Daily Urdu