menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khat Aur Khan Sahab Ko Inqilab Se Waqfa Lene Ki Zaroorat

32 0
18.11.2026

خط اور خان صاحب کو انقلاب سے وقفہ لینے کی ضرورت

عمران خان صاحب سے کئی مشترکہ دوستوں کی بدولت بے تکلفانہ شناسائی کے باوجود اکتوبر 2011ء میں ان کے بینڈ، باجہ، بارات کے ساتھ سیاسی میدان میں "لانچ" ہوجانے کے عمل کو تنقیدی نگاہوں سے جانچنا شروع ہوگیا۔ اس ماہ لاہور کے مینارِ پاکستان تلے قائم وسیع وعریض چمن میں انہوں نے ایک بھرپور جلسے سے خطاب کیا تھا۔ اس جلسے سے قبل انتہائی منظم مہم کے ذریعے ملک بھر سے نوجوانوں کو لاہور جانے کے لیے متحرک کیا گیا۔ جس روز وہ جلسہ منعقدہورہا تھا تو یوں محسوس ہوا کہ ملک بھر سے نوجوانوں کا سیلاب مینارِ پاکستان جمع ہونے کو بے چین ہے۔

مذکورہ لانچ کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تو سوشل میڈیا پر چھائے عاشقانِ عمران نے فیس بک اور ٹویٹر جیسے پلیٹ فارموں کے استعمال سے مخالفوں کی بھد اڑانے کے تمام حربے استعمال کرتے ہوئے مجھے لفافہ اور بدکردار صحافی ثابت کرنا شروع کردیا۔ ڈھیٹ ہڈی ہونے کی وجہ سے گھبرایا نہیں۔ اپنے تحفظات مزید شدت سے بیان کرنا شروع ہوگیا۔ ذاتی شناسائی مخاصمت میں بدل گئی جس کا خمیازہ خاں صاحب کی وزارت عظمیٰ کے دوران ٹی وی سکرینوں سے دور رہ کر گوشہ گمنامی تک محدود رہتے ہوئے بھگتا۔

خود کو اناپرستی سے آزاد ہوئے "صوفی" کے طورپر پیش کرنے کا مجھے کوئی شوق نہیں۔ جی چاہے تو یقین کرلیں کہ بانی تحریک انصا ف نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو "انسانی بنیادوں پر" جو "کھلا خط" بھجوایا ہے اسے پیر کی دوپہر تین سے زیادہ مرتبہ نہایت توجہ سے پڑھا اور جی اداس ہوگیا۔

جو خط پڑھا اس شخص کی جانب سے لکھا گیا تھا جسے نوجوانی میں ٹی وی سکرین پر جارحانہ انداز میں کرکٹ کی پچ پر بھاگتے ہوئے دن میں........

© Daily Urdu