Social Media Ya Pagriyan Uchalne Ka License
آج سوشل میڈیا کا جس بے دردی اور بے حیائی کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے، اسے دیکھ کر روح کانپ اٹھتی ہے اور دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اکثر دوست احباب یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ اب کچھ لکھنے یا کہنے کا جی نہیں چاہتا اور سچ تو یہ ہے کہ جس معاشرے میں تہذیب کا جنازہ نکل چکا ہو اور جہاں لوگ کسی کی عزت اور مقام کا لحاظ کرنے سے عاری ہو چکے ہوں، وہاں خاموشی ہی بہترین مصلحت معلوم ہوتی ہے۔ ہم ایک ایسے تاریک دور میں جی رہے ہیں جہاں دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا، ان کی نجی زندگیوں میں جھانکنا اور سرِ عام کسی کی تذلیل کرنا ایک تفریح بن چکا ہے۔ لوگوں نے دوسروں کی رسوائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور........
