Hum Khud Ko Apni Nazar Se Kesa Dekhna Chahte Hain?
ہم خود کو اپنی نظر سے کیسا دیکھنا چاہتے ہیں؟
ایک مشہور ترین فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا۔ جس پر درج ذیل تین تحریریں لکھی ہوئی تھیں کہ بیس روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں اور تیس روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں اور پچاس روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسے دکھنا چاہتے ہیں ویسی تصویر بنوائیں۔ اس کامیاب ترین فوٹو گرافر نے مرتے وقت بتایا کہ مجھ سے لوگ ہمیشہ پچاس روپے والی تصویر بنوائی ہے۔ اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ (اکثر) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لیے گزار دیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے گزار دیتے ہیں اور بیس روپے والی زندگی نہیں گزارتے۔ وہ فوٹو گرافر کہتا تھا کہ کاش میں ان لوگوں کو بتا سکتا کہ "آپ جیسے بھی ہیں بہت اچھے ہیں اور بیس روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں تو زیادہ خوش رہیں گے"۔
سوال یہ ہے کہ ہم خود کو اپنی نظر سے کیوں دیکھنا نہیں چاہتے؟ دوسروں کو دکھانے کے لیے جینا بھی کیا اصل زندگی ہے؟ آجکل شادی یا دیگر تقریبات کی خوشی فوٹو گرافی یا ویڈیو شوٹ سے منسلک ہو کر رہ گئی ہے۔ لاکھوں روپے کا مہنگا میک آپ اور لاکھوں روپے کے ملبوسات صرف فوٹو شوٹ کے لیے کئے جاتے ہیں۔ میک آپ اور لباس سے چہرئے بدلنے کا رجحان اسقدر بڑھ چکا ہے کہ میک آپ کے بعد گھر کے افراد یہاں تک کہ بچے بھی ماوں کو پہچان نہیں پاتے۔ بیوٹی پارلر اور فوٹو شوٹ کی بھاری اخراجات نے نکاح اور شادی جیسے فریضہ کو مشکل تر بنا دیا ہے۔
ہماری زندگی ایک ایسی دلچسپ اور عجیب کتاب ہے جسے ہر شخص کو اپنے ہی نام سے لکھنا ہوتا ہے، مگر ہم میں سے بہت سے لوگ اس زندگی کی کتاب کے........
