menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

To Kill A Mockingbird

12 0
yesterday

ماکنگ برڈ شمالی امریکا کا ایک پرندہ ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ وہ دوسرے پرندوں کی آوازوں کی نقل کر لیتا ہے۔ یہ بے ضرر، خوش آواز اور انسانوں کے لیے مفید پرندہ سمجھا جاتا ہے۔ ناول میں اس پرندے کا استعمال ایک استعارے کے طور پر ہوا ہے۔ ایسے معصوم اور بے ضرر انسان کو نقصان پہنچانا جو کسی کا برا نہیں کرتا۔

تاریخ میں بعض قومیں اپنی فوجی قوت کی وجہ سے زندہ رہتی ہیں، بعض اپنی معیشت کے سبب دنیا میں مقام حاصل کرتی ہیں، لیکن کچھ قومیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی اصل طاقت ان کے اخلاقی اصول ہوتے ہیں۔ قانون اگر انصاف نہ دے سکے، اکثریت اگر تعصب کا شکار ہو جائے اور معاشرہ اگر سچ بولنے والوں کو تنہا چھوڑ دے تو پھر کسی بھی ملک کی ترقی صرف ایک خوش نما عمارت رہ جاتی ہے جس کی بنیادیں کھوکھلی ہوتی ہیں۔ ایسے ہی ایک دور میں امریکا کو ایک ایسے ناول کی ضرورت تھی جو اسے آئین نہیں بلکہ ضمیر کی زبان میں سمجھائے کہ انصاف کیا ہے، انسان کی اصل قدر کیا ہے اور اخلاقی جرات کس چیز کا نام ہے۔ یہ کام "ہارپر لی" نے اپنے لازوال ناول "ٹو کل اے ماکنگ برڈ" کے ذریعے انجام دیا۔ یہ بظاہر ایک چھوٹے سے قصبے اور ایک مقدمے کی کہانی ہے، مگر حقیقت میں پوری انسانی تہذیب کے ضمیر کا مقدمہ ہے۔

اس ناول کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں دنیا کو ایک معصوم بچی کی آنکھوں سے دیکھا گیا ہے۔ بچے کے دل میں نہ نسل کا تعصب ہوتا ہے، نہ دولت کا غرور، نہ طاقت کی ہوس اور نہ معاشرتی منافقت۔ وہ انسان کو صرف انسان سمجھتا ہے۔ "ہارپر لی" نے اسی معصوم نگاہ کو اپنا وسیلہ بنایا اور دکھایا کہ بڑے ہوتے ہوتے ہم کتنی غیر ضروری نفرتیں، کتنے مصنوعی امتیازات اور کتنے جھوٹے غرور اپنے اندر جمع کر لیتے........

© Daily Urdu