menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Super Sobers, Wo Shakhs Jo Sab Kuch Kar Sakta Tha (2)

17 0
latest

"سپر سوبرز"، وہ شخص جو سب کچھ کر سکتا تھا (2)

ایان میکڈونلڈ: ویسٹ انڈیز کے معروف شاعر، ناول نگار اور کالم نگار

کرکٹ کے میدان میں تو میں نے گیری سوبرز کو ہمیشہ اسی حیثیت سے دیکھا جس حیثیت سے دنیا انہیں جانتی ہے، وہ عظیم ترین کرکٹر جو کبھی پیدا ہوا۔ ان کی بیٹنگ محض نصابی تکنیک کا نام نہیں تھی، اس میں تخیل کی ایسی پرواز شامل تھی جو کتابوں میں نہیں ملتی۔ ایسا لگتا تھا جیسے ہر شاٹ اسی لمحے جنم لے رہا ہو۔

گیند بازی میں بھی وہ حیرت انگیز تھے۔ کبھی تیز رفتار، کبھی سوئنگ، کبھی بائیں ہاتھ کی سست گیندیں، کبھی چائنا مین، گویا ایک ہی جسم میں کئی گیند باز آباد ہوں۔

اور فیلڈنگ؟ وکٹ کے قریب ان کی برق رفتاری کا کوئی جواب نہ تھا۔ وہ بجلی کی چمک کی طرح لپکتے، گیند پر جھپٹتے اور اگلے ہی لمحے ہاتھ بلند کیے کھڑے ہوتے۔ مگر میری یادوں میں صرف کرکٹ کا گیری نہیں بستا۔ مجھے وہ زندگی سے لبریز انسان بھی یاد ہے، جس کی رگوں میں گویا زندگی دوڑتی نہیں، اچھلتی تھی۔ وہ ہر لمحے کو پوری شدت سے جیتا تھا۔

ایک ٹیسٹ میچ کے دوران بورڈا میں ایک رات ہم ایک دوست کے گھر دعوت میں شریک تھے۔ محفل ختم ہوتے ہوتے صبح کے تین بج گئے۔ سب نے کہا، اب ہوٹل واپس چلتے ہیں، کل میچ بھی ہے۔ لیکن گیری ابھی مطمئن کہاں تھا؟ کسی نے ذکر چھیڑ دیا کہ شہر میں ایک نیا نائٹ کلب کھلا ہے، جس کا نام "دی کرمسن کیبیج" ہے۔ گیری فوراً اٹھ کھڑا ہوا۔

"بھئی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کسی جگہ کا نام، سرخ بند گوبھی ہو اور میں........

© Daily Urdu