Ye Ramzan Bhi Guzar Jaye Ga, Magar Hum?
یہ رمضان بھی گزر جائے گا، مگر ہم؟
ہر سال کی طرح یہ رمضان بھی تیزی سے گزر رہا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کے اکثر مسلمان، جن میں ہم خود بھی شامل ہیں، اس مقدس مہینے کو محض چند ظاہری اعمال تک محدود کر چکے ہیں۔ سحری کرنا، چند گھنٹے بھوکا رہنا، افطاری کرنا اور پھر سو جانا، کیا واقعی یہی رمضان کا مقصد ہے، یا ہم اس کی روح کو کہیں پیچھے چھوڑ آئے ہیں؟
کیا اس رمضان میں ہم نے کبھی سچے دل سے اللہ سے ہدایت مانگی؟ کیا ہم نے ایک لمحے کے لیے رک کر یہ سوچا کہ ہماری زندگی کس سمت جا رہی ہے اور کیا ہمیں اپنے راستے کو درست کرنے کی ضرورت ہے؟ اور اگر یہ احساس جاگا بھی، تو کیا ہم نے اس کے ساتھ عملی کوشش........
