Dekhte Hain Oont Kis Karvat Baithta Hai
دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے غیر مقبول ترین صدور میں سے ایک ہے۔ امریکہ میں مڈٹرم الیکشن جلد ہونے والے ہیں اور اب تک کے سروے میں اس کی رپبلکن پارٹی ہارتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔اگر رپبلکن پارٹی ہار جاتی ہے تو کیا ہوگا؟
ٹرمپ بدستور صدر رہے گا لیکن کانگریس کی طرف سے اس کو ٹف ٹائم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اہم فیصلوں میں بہرحال کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑتا ہے۔
صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھاری مارجن سے میدان مار لیا تھا جس کی بنیادی وجہ جو بائیڈن کے دور میں ہونے والی مہنگائی تھی۔ لیکن ٹرمپ جو مہنگائی ختم کرنے کے وعدے پر منتخب ہوا تھا، ایران کا ایڈونچر کرکے خطرناک مہنگائی کو پوری دنیا بالخصوص امریکہ میں جنم دیا، جس کا خمیازہ اس کو غیر مقبولیت کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔
ٹرمپ کا دوسرا........
