menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nigah Sab Kuch Dekh Rahi Hai (1)

27 0
17.10.2026

نگاہ سب کچھ دیکھ رہی ہے (1)

کہتے ہیں کہ دنیا ایک اسٹیج ہےجہاں ہر شخص اپنا کردار ادا کر رہا ہے کوئی بادشاہ بنا بیٹھا ہے، کوئی مسیحا کا روپ دھارے ہوئے ہے، کوئی مذہب کی چادر اوڑھ کر اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہوتا ہے اور کوئی جمہوریت کا علم اٹھائے عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے۔ لیکن اصل کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اسٹیج پر پردہ گرتا ہے، روشنی بجھ جاتی ہے اور کردار اپنے چہروں سے نقاب اتارتے ہیں تب معلوم ہوتا ہے کہ جو کچھ دکھایا جا رہا تھا، حقیقت اس سے کتنی مختلف تھی۔

پاکستان کی اٹھتر سالہ تاریخ بھی کچھ ایسی ہی کہانی ہے یہاں کردار بدلتے رہے حکومتیں آتی اور جاتی رہیں نعرے نئے ہوتے رہے وعدوں کے الفاظ تبدیل ہوتے رہے، لیکن اقتدار کے کھیل کا بنیادی اسکرپٹ بڑی حد تک وہی رہا عوام کو کبھی مذہب کے نام پر کبھی حب الوطنی کے نام پر کبھی قومی سلامتی کے نام پر اور کبھی جمہوریت کے نام پر امیدوں کے خواب دکھائے گئے مگر سوال یہ ہے کہ ان خوابوں کی تعبیر آخر عوام کے حصے میں کیوں نہ آئی؟ کیا واقعی اس ملک میں سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا دکھائی دیتا ہے یا پردے کے پیچھے کوئی اور کھیل جاری ہے؟ ذرا غور کیجیے کچھ لوگ بڑے اعتماد سے اعلان کرتے ہیں کہ ان کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ان کے بقول سیاست ایک گندا کھیل ہے وہ تو قومی خدمت اصلاح اور استحکام کے لیے میدان میں موجود ہیں لیکن حیرت اس وقت ہوتی ہے جب یہی لوگ ہر سیاسی معاملے کے مرکز میں دکھائی دیتے ہیں حکومت کی تشکیل ہو اقتدار کی تبدیلی ہو انتخابی نتائج ہوں یا سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا فیصلہ ان کی موجودگی اور سرگرمی کسی نہ کسی شکل میں نمایاں رہتی ہے۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر سیاست سے کوئی تعلق نہیں تو پھر سیاست کے ہر اہم موڑ پر اتنی دلچسپی کیوں؟ اور اگر واقعی تعلق نہیں تو عوام کو بار بار اس کی وضاحت دینے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ سیاست سے لاتعلقی کا اعلان اپنی جگہ لیکن عملی سیاست میں مسلسل........

© Daily Urdu (Blogs)