Ted Talks
اگر تو آپ Ted Talks سے واقف ہیں تو پھر آپ اس کتاب کے مصنف Chris Anderson کو بھی جانتے ہوں گے اور یہ کتاب آپ کو پڑھنے میں زیادہ مزہ بھی آئے گا۔ یہ کتاب Public Speaking پر ہے اور اس وقت TED کا فورم public speaking کے لحاظ سے بین الاقوامی حیثیت رکھتا ہے۔
انٹرنیٹ کی دنیا نے Public Speaking کو ایک نئی شکل دی ہے، جہاں پر آپ کے سامعین سینکڑوں نہیں بلکہ لاکھوں یا پھر چند ایک کے کروڑوں تک چلے جاتے ہیں۔ آپ کی آواز ایک مخصوص جگہ تک محدود نہیں رہتی بلکہ یو ٹیوب یا پھر کسی اور میڈیم کے ذریعے پوری دنیا میں سنی جا سکتی ہے۔
تقریر تعلیم و تربیت کا شاید سب سے پرانا میڈیم ہے اور کتاب کی نسبت یہ کئی بار زیادہ موثر بھی ثابت ہوتا ہے اور TED جیسے فورمز پر تو لوگ اپنی مرضی سے اپنے وقت میں سے بیس منٹ مقرر کو دیتے ہیں۔ لہذا وہ اپنی مکمل توجہ بھی بولنے والے کے نام کرنے پر راضی ہوتے ہیں جبکہ کتاب پڑھنے میں کئی بار انسان کا دھیان کہیں اور بٹ جاتا ہے۔
جب کچھ لوگ اپنی توجہ آپ کی جانب مرکوز کرتے ہیں تو مقرر کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ ان کے وقت کو بہترین طریقے سے استعمال کرے۔ یہ........
