menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nafrat Kese Ki Jaye?

28 0
24.04.2026

نفرت ایک ایسا جذبہ ہے جو بظاہر بہت سادہ معلوم ہوتا ہے مگر اس کی تہہ میں اُتر کر دیکھا جائے تو یہ انسانی نفسیات کا نہایت پیچیدہ اور گہرا پہلو ہے۔ انسان محبت کی طرح نفرت بھی سیکھتا ہے اور اس کے اظہار کے طریقے بھی سماج اور حالات کے زیرِ اثر تشکیل پاتے ہیں۔ سوال یہ نہیں کہ نفرت کیسے کی جائے بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ انسان نفرت کی طرف کیوں مائل ہوتا ہے اور یہ جذبہ اس کی شخصیت اور معاشرے پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔

نفرت کا بنیادی تصور کسی شے یا فرد سے شدید ناپسندیدگی اور بیزاری کا اظہار ہے۔ یہ ایک منفی جذبہ ہے جو انسان کے اندر فاصلے پیدا کرتا ہے۔ جہاں محبت انسان کو قریب لاتی ہے وہاں نفرت دوری پیدا کرتی ہے۔ نفرت میں صرف اختلاف نہیں ہوتا بلکہ اس میں دوسرے کو رَد کرنے اور اس کے وجود کو کمتر سمجھنے کا رُجحان بھی شامل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نفرت اکثر تعصب اور تنگ نظری کو جنم دیتی ہے۔

نفرت کرنے کی نفسیات کو سمجھنے کے لیے انسان کے باطنی خوف اور عدم تحفظ کو دیکھنا ضروری ہے۔ اکثر لوگ اس چیز سے نفرت کرتے ہیں جسے وہ سمجھ نہیں پاتے یا جس سے انہیں خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ خطرہ حقیقی نہیں ہوتا بلکہ ذہنی تصور ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر مختلف مذاہب زبانوں یا ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان نفرت اکثر لاعلمی اور غلط فہمی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ نفرت دراصل ایک دفاعی ردِعمل بھی ہو سکتی ہے جس کے ذریعے انسان اپنے آپ کو محفوظ سمجھنے لگتا ہے۔

نفرت کا تعلق اخلاقی........

© Daily Urdu (Blogs)