menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iqbal Ka Mard e Momin

38 0
08.11.2026

یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن

اقبال کا مردِ مومن دراصل قرآنی نظریہ کا انسانِ کامل ہے۔ جس کی ایمانی قوت اُسے دنیا کے سارے انسانوں سے ممتاز رکھتی ہے، جو شک و ریب میں مبتلا ہیں۔ وہ بزدل انسانوں کے مقابلے میں اپنی روحانی قوت اور شجاعت و مردانگی کی وجہ سے نمایاں ہوتا ہے۔ اُس کا وجودِ ایمانی اپنے اندر ایک پیام رکھتا ہے جو انبیأ کا پیام ہے۔ زندگی کے بارے میں اُس کے کچھ اصول اور اعتقادات ہیں جن پر وہ ایمان رکھتا ہے۔ اس طرح اُس کی زندگی ایک مقصد کے تحت گزرتی ہے اور وہ ہے "ایک اللہ کی رضا"۔ توحیدِ خالص اُسے دوسرے انسانوں اور مال و زر کی بندگی سے آزاد کر دیتی ہے۔ زندگی کی قدریں خواہ کتنی ہی بدل جائیں، انسانی زندگی میں کتنا بڑا ہی انقلاب کیوں نہ آ جائے وہ اپنے آپ کو وقت کے دھارے کے ساتھ نہیں بدلتا۔ قرآن پاک نے ایسے مسلمِ حقیقی کی مثال یوں بیان کی ہے "اُس کی مثال ایسے پاک درخت کی ہے، جس کی جڑیں جمی ہوں اور شاخیں آسمان کو چھو رہی ہوں"۔

علامہ اقبال کے نزدیک اس وسیع کائنات کا مقصدِ وجود ہی مردِ مومن ہے۔ عالَم کا وجود اُس کے لئے ہے اور وہ صرف اللہ کے لئے ہے۔ وہ اس سرزمین پر اللہ کا نائب اور خلیفہ ہے اس لئے اس کائنات کے تمام خزانوں اور ساری چیزوں کا وارث ہے۔

عالم ہے فقط مومنِ جانباز کی میراث مومن نہیں جو صاحبِ لولاک نہیں........

© Daily Urdu (Blogs)