menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Discipline Ka Kamal

18 0
22.05.2026

جارج واشنگٹن 22 فروری 1732ء میں امریکہ کی ریاست ورجینیا کے علاقے ویسٹ مورلینڈ کاؤنٹی میں پیدا ہوئے۔ انہیں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بانی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے والد ایک کاشتکار تھے جو تمباکو کی فصل اُگاتے تھے۔ ابتدائی زندگی میں انہیں کئی معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور لگاتار محنت کرتے رہے۔ بعد ازاں جارج واشنگٹن نے امریکی آزادی کی جنگ، جسے امریکی جنگِ آزادی بھی کہا جاتا ہے، میں اپنی فوج کی قیادت کی، برطانوی افواج کے خلاف اہم فتوحات حاصل کیں اور اپنی ثابت قدمی، دانشمندی اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی حاصل کی۔

جنگ میں کامیابی کے بعد جارج واشنگٹن نے مختلف امریکی ریاستوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں ایک مضبوط وفاقی نظام کی بنیاد رکھی گئی اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے آئین کی تشکیل عمل میں آئی، اسی وجہ سے انہیں امریکہ کے بانیوں میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ بعد ازاں وہ امریکہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور اپنی بصیرت اور قیادت سے نئی قوم کی تعمیر میں تاریخی کردار ادا کیا۔

جارج واشنگٹن نے اپنی زندگی میں جو کامیابیاں حاصل کی اس کی مین وجہ ڈسپلن کے ساتھ زندگی گزارنا تھا۔ ڈسپلن کیا ہے؟ میرے خیال میں اپنے ہر فیصلے پر عمل کرنے کا نام ڈسپلن ہے اور اور جارج واشنگٹن کی کامیابی کی اصل وجہ بھی یہی تھی۔

ان کی شخصیت میں ایسی کئی نمایاں خوبیاں موجود تھیں جنہوں نے انہیں تاریخ کے عظیم رہنماؤں میں شامل کر دیا۔ ان کی پہلی خوبی یہ تھی کہ اگرچہ ان کی رسمی تعلیم انتہائی محدود تھی........

© Daily Urdu (Blogs)