Iran Ki Hikmat e Amli: Dabao Se Tawazun Ki Taraf
ایران کی حکمتِ عملی: دباؤ سے توازن کی طرف
ایران کا Vladimir Putin اور Xi Jinping کے ساتھ تعلق اکثر ایک بڑی اسٹریٹجک کامیابی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، گویا مغربی دباؤ سے نکل کر ایک نئے عالمی نظام میں جگہ بنالی گئی ہو۔ حقیقت میں یہ کامیابی کم اور مجبوری زیادہ ہے۔
یہ سہ رُخی تعلق، روس بطور محدود عسکری و تزویراتی شراکت دار اور چین بطور معاشی سہارا، ایران کو سہارا تو دیتا ہے، مگر اسے فیصلہ کن برتری نہیں دیتا۔
روس تعاون کرتا ہے، مگر احتیاط کے ساتھ۔ یوکرین جنگ میں الجھا ہوا اور امریکہ کو براہِ راست چیلنج کرنے سے گریزاں، ماسکو........
