menu_open
Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

      9 مئی کا معمہ اور پاکستان میں کمیشنوں، کمیٹیوں کا کھیل!

34 0
09.01.2024

خبر ہے کہ 9 مئی سانحہ پر نگران وفاقی کابینہ نے وزیر انصاف و قانون کی سربراہی میں ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس سانحہ پر تحقیقات کر کے سانحہ کے محرکات، سانحہ کے کرداروں، ماسٹر مائنڈ اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کا تعین کرے گی۔ اب جبکہ اس سانحہ کو 8 ماہ ہو چکے اور کئی پلوں کے نیچے سے پانی گزر چکا اور کئی پل بھی پانی میں ڈوب چکے تو اب نگران حکومت کو یہ خیال آیا کہ کابینہ کمیٹی تشکیل دی جائے؟ اب تو وقت ہے کہ ساری توجہ عام انتخابات پر مرکوز کی جاتی اور انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جاتے، اگر کسی ایسی کمیٹی یا کمیشن کا قیام ناگزیر تھا تو یہ کام ایک عدالتی کمیشن کے ذریعے بھی ہو سکتا تھا۔ ویسے پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں ہم ان کمیٹیوں اور کمیشنوں کی کارکردگی دیکھ چکے ہوئے ہیں۔

تنخواہ دار طبقے نے ایکسپورٹرز سے 243فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرادیا

جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے۔ اس وقت سے 9 مئی 2023 تک پاکستان میں جتنے سانحات یا اہم واقعات ہوئے ان کی تحقیقات کے لیے کمیشن اور کمیٹیاں بھی بنتی رہیں۔ لیکن آج تک کسی کمیشن یا کمیٹی کی تحقیقات کے نتائج سامنے آ سکے نہ ایسے سانحات اور واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی قانون سازی یا بندوبست ہو سکا۔ ملک ٹوٹنے سے بڑا کوئی سانحہ نہیں ہو سکتا، پاکستان سے 56 فیصد آبادی کا الگ ہو جانا اور اس دوران لاکھوں اموات اور ہزاروں عزتوں کا پامال ہو جانا، 95 ہزار نفوس کا........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play