menu_open
Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

   قوم کو 7ارب ڈالر کا نیا قرض مبارک ہو

19 0
28.09.2024

پاکستان معاشی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو چلا ہے۔ عمرانی دور حکمرانی میں معیشت کے ساتھ ہونے والے کھلواڑ کے نتیجے میں جو بحران اور بگاڑ پیدا ہوا تھا اس پر نہ صرف قابو پا لیا گیا ہے بلکہ معیشت کو آگے بڑھانے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 7ارب ڈالر کا بحالی پیکیج دے کر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان کی معیشت خطرات سے باہر آ چکی ہے اور توانا و تونگر ہونے جا رہی ہے۔ امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نے بھی اس حوالے سے بہت مثبت اور حوصلہء افزاء بیان جاری کیا ہے۔ فنڈ نے قرض کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ افراطِ زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو کمزور حکمرانی سمیت کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ درست ہے کہ پاکستان 330 ارب ڈالر سے زائد کی بڑی اکانومی ہے۔240ملین نفوس پر مشتمل آبادی کا 2/3جوانوں اور نوجوانوں پر مشتمل ہے۔یہ کوئی معمولی یا ایسی بات نہیں ہے جسے نظر انداز کرنا ممکن ہو۔ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان اہم اور حساس پوزیشن پر واقع ہے یہاں خطے میں چین، امریکہ سمیت کئی ممالک کی سٹرٹیجک اور اکنامک مفادات اور دلچسپیاں موجود ہیں۔ یہ ہماری قیادت کی نااہلی ہے کہ ہم دو بڑی جنگوں (1979ء تا1989ء سوویت افغان جنگ اور 2001ء تا 2021ء امریکی دہشت گردی کے خلاف جنگ) میں فرنٹ لائن ریاست ہونے کے باوجود ان مواقع سے کماحقہ فائدہ نہیں اٹھا سکے، ہم نے وقتی طور پر ڈالر وصول کئے عارضی خوشحالی سے لطف اٹھایا لیکن مستقل بنیادوں پر مضبوط اور موثر نہیں ہو سکے جن افغانوں کے لئے جن کے ساتھ مل کر جنگ میں شریک ہوئے، جن کی فتح پر ہم نے جشن منائے آج وہی ہماری قومی........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play