menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   27 دسمبر ایک لیڈر کا قتل یا سانحات کا تسلسل؟

16 0
31.12.2025

یہ سطور اس وقت لکھی جا رہی ہیں جب ملک کے مختلف شہروں سمیت بیرونی ممالک میں بھی محترمہ بینظیر بھٹو مرحومہ کی برسی کی تقریبات جاری ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور راہنما محترمہ کی جمہوریت اور ملک کے لیے خدمات کا زور و شور سے اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، یہ تقریبات ہر سال منعقد کی جاتی ہیں سب سے بڑی تقریب گڑھی خدا بخش لاڑکانہ سندھ میں ہوتی ہے جہاں ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ سمیت بھٹو خاندان کی قبریں موجود ہیں ملک کے کونے کونے سے پیپلزپارٹی کے جیالے وہاں پہنچ کر بھٹوز کی قبروں پر حاضری دیتے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 27 دسمبر 2007 کو جب میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اپنی دکان کے لیے کچھ سامان لینے نکل رہا تھا تو یہ خبر ملی کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں محترمہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے کچھ ہی دیر بعد ان کی شہادت کی خبر بھی نشر کر دی گئی، جب میں اس سٹور پر پہنچا جہاں سے سامان لینا تھا تو وہاں ایک پاکستانی ہی بیٹھا ہوا تھا جس کا تعلق راولپنڈی سے تھا اسے میں نے ہی یہ خبر سنائی تو وہ انتہائی پریشانی کی حالت میں بولا کہ اب پاکستان قائم نہیں رہ سکے گا، میں نے اسے حوصلہ دیا کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگر اس کی پریشانی میں کوئی کمی نہ آئی میرے تایازاد بھائی........

© Daily Pakistan (Urdu)