menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   جدہ میں بین الاقوامی حج کانفرنس2025ء کا کامیاب انعقاد

16 0
13.12.2025

سعودی وزارت الحج نے جدہ سپر ڈوم میں گزشتہ چار سال سے عالمی نمائش اور بین الاقوامی حج کانفرنس کو اتنا معلوماتی اور اہم بنا دیا ہے کہ دنیا بھر سے حج و عمرہ کے ساتھ ٹورازم سے جڑے ہوئے ادارے سال بھر اس ایگزبیشن اور حج کانفرنس کا انتظار کرتے ہیں۔ گزشتہ تین سال سے راقم جدہ کے خوبصورت سپر ڈوم میں ہونے والی ایکسپو اور آنے والے حج کی تیاریوں کے لئے ہونے والی بین الاقوامی حج کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہے اس لئے پانچویں ایکسپو اور کانفرنس کا بھی شدت سے منتظر تھا رمضان المبارک اور حج تیزی سے سردیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع دور اندیش شخصیت ہیں۔وہ سعودی فرما روا ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء کے مطابق حج، عمرہ اور ٹورازم کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے ہر دم سرگرم نظر آتے ہیں یہی وجہ ایک حج کا انعقاد مکمل ہوتا ہے تو ابھی دنیا بھر سے حجاج کرام حرمین شریفین میں موجود ہوتے ہیں۔ سعودی وزارت الحج اگلے سال کی تیاریوں کا نہ صرف آغاز کر دیتی ہے بلکہ دنیا بھر کے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو ٹائم لائن بھی جاری کر دیتی ہے اس کے لئے سعودی وزارت الحج اپنے تمام شعبوں کو فعال کرتے ہوئے ٹائم لائن پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور رہنمائی کے لئے موجود ہوتے ہیں حج 2025ء میں راقم کئی سال بعد حج کی سعادت سے محروم رہا یقینا پورا ملک جانتا ہے ٹائم لائن پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے 67ہزار پاکستانی اور دنیا بھر سے پانچ لاکھ عازمین حج نہ کر سکے آج کی نشست میں یہ باتیں زیر بحث لانا مقصود نہیں ہیں۔ البتہ حج2025ء حج کی سعادت حاصل کرنے والے اور محروم رہنے والے دونوں اپنی اپنی جگہ طویل کہانیاں جوڑے بیٹھے ہیں اگر ان داستانوں کو مختصر انداز میں بیان کر دوں تو غلط نہ ہو گا۔ حج2024ء اور 2025ء میں جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار پاکستان حج مشن یا وزارت مذہبی امور کو قرار دینے کی بجائے ہوپ کے ذمہ داران اور ملک بھر کے 904 حج آرگنائزر کو خود احتسابی کی........

© Daily Pakistan (Urdu)