menu_open
Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

 علامہ محمد اقبالؒ                   (2)

65 0
07.05.2024

1913ء میں مسجد کی شہادت کے سلسلے میں کانپور آگئے اور خواجہ حسن نظامی کے ہمراہ کانپور کے کلکٹر سے ملاقات کی۔ مشہور طنزومزاح نگار شاعر اکبر الٰہ آبادی سے الٰہ آباد میں ملاقات کی۔ 1914ء میں سردار بیگم سے دوسری شادی کی اور 9نومبر کو ان کی والدہ امام بی بی کا انتقال ہوگیا۔ 1915ء میں آپ کی فارسی مثنوی اسرارِخودی شائع ہوئی جس میں عجمی فلسفے پر سخت نکتہ چینی کی گئی۔ خصوصاً حافظ شیرازی پر آپ کے تبصرے نے ادبی حلقوں میں ہلچل مچادی۔ مخالفت سے قطع نظر مثنوی نے اقبال کے مربوط فلسفے کو عالمی ادب میں اہم مقام پر لاکھڑا کیا۔ 1918ء میں رموزِخودی کی اشاعت ہوئی اور 1919ء میں وہ ”انجمن حمایت اسلام“ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ 1920ء میں ڈاکٹر نکلسن کی طرف سے اسرارِخودی کا انگریزی ترجمہ شائع ہوا۔ 1922ء میں اقبال پر سب سے پہلی کتاب "A Voice from the East" شائع ہوئی جس کے مصنف نواب ذوالفقار علی خان ہیں۔ 1923ء میں حکومت برطانیہ کی طرف سے ”سر“ کا خطاب ملا۔ صوبہ پنجاب کے گورنر لارڈمیکلیگن نے جب علامہ اقبال کو ”سر“ کا خطاب دینے کی پیشکش کی تو علامہ اقبال کا جواب بڑا دلچسپ تھا۔ انہوں نے یہ شرط عائد کردی کہ پہلے میرے استاد کو شمس العلماء کا خطاب دیا جائے۔ جب علامہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کے استاد نے کوئی کتاب لکھی ہے تو علامہ نے برملا کہا: میں ان کی ایک زندہ کتاب ہوں۔

اردن کے شاہ عبداللہ کی امریکی صدرسے ملاقات، رفح میں اسرائیلی حملہ روکنے کا مطالبہ

1924 میں انجمن حمایت اسلام کے جنرل سیکرٹری اور بعد ازاں صدر........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play