شہید رانی کی 18ویں برسی اور یادیں!
ٹیلی ویژن پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کی کوریج دیکھ رہا ہوں اور خود کو گزرے سالوں میں پاتا ہوں۔میدان بھی یہی تھا اور موسم گرم تھا، تب ایک ہی برسی ہوتی تھی جو 4اپریل کو ہر سال اب بھی ہوتی ہےّ آج یہاں ایک دوسری برسی ہے جو 18ویں کہلا رہی ہے۔ مجھے 2001ء کے اپریل کی وہ 4اپریل بڑی اچھی طرح یاد ہے، جب یہی میدان تھا اور جیالوں سے بھرا ہوا، سٹیج پر محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں، وہ اپنے پسندیدہ لباس سفید شلوار ہلکے سبز رنگ کی قمیض اور سر پر سفید ہی دوپٹہ اوڑھے بہت جچ رہی تھیں۔ میرا ساتھی ناصر غنی مختلف انداز سے ان کی تصاویر بنا رہا تھا۔ میں پارٹی لیڈروں کیساتھ انکے دائیں طرف بیٹھا، کئی اور واقعات یاد کررہا تھا، خصوصاً 1997ء کی انتخابی مہم اور اس کے بعدمیاں مصباح الرحمن کی رہائش گاہ پر محترمہ کے ساتھ ڈھائی گھنٹے کی بے تکلفانہ بات چیت بھی یاد آ رہی تھی، یہ نشست میری درخواست پر ہوئی جو وہاڑی میں افطار کے وقت کی گئی تھی، اس محفل میں چودھری احمد مختار (مرحوم) بھی تھے اور وہ محترمہ کی تھوڑی ناگواری کے باوجود سگریٹ نوشی کرتے رہے۔ میرے ساتھ مرحوم اشرف ممتاز (اس وقت ڈان) بھی تھے۔ ان ڈھائی گھنٹوں کی نشست میں گھریلو ماحول تھا اور محترمہ سے سوال جواب بھی محفل کے طور پر ہی تھے، انہوں نے اپنی نشست میں اپنے بھائیوں میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کا بہت ذکر کیا، ان کی تمام تر گفتگو سے اندازہ ہوتا تھا کہ ان کو بھائیوں اور ان کی اولاد سے کتنا پیار تھا، میں اس وقت تھوڑا سا حیران ہوا، جب انہوں نے کہا ”میں تو سسی کو بھی حصہ دینا چاہتی ہوں“ سسی شاہ نواز بھٹو کی بیٹی ہیں جو امریکہ میں ہیں، میر مرتضیٰ بھٹو نے تو از خود 70-71کلفٹن اور المرتضیٰ لاڑکانہ کے علاوہ زرعی زمین اپنے پاس رکھی ہوئی تھی۔ اب ان کی وراثت غنویٰ بھٹو کے پاس ہے جو اب منظر پر نہیں تاہم میر مرتضیٰ کی پہلی بیوی سے فاطمہ اور غنویٰ سے ذوالفقار علی........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Penny S. Tee
Gideon Levy
Waka Ikeda
Grant Arthur Gochin