علامہ محمد اقبالؒ (1)
تاریخ پر نگاہ دوڑائیں تو اس میں ایک طرف رفعتوں اور سربلندیوں کے حامل ادوار ہیں تو دوسری طرف غلامی کی طویل داستانیں بھی ہیں اور ایسی شخصیات بھی ہیں جن کے دم سے ملت کے جسد نے توانائی پائی ہے۔ انہی ہستیوں میں سے ایک علامہ محمد اقبالؒ بھی تھے۔ علامہ محمد اقبالؒ ایک بہت بڑے مفکر، دانا، عالم، بزرگ، فلسفی اور شاعر تھے۔ اردو شاعری کی تاریخ میں بہت کم ایسے شعراء نظر آتے ہیں جنہوں نے شاعری میں مقصدیت اور قومی نقطہ ئ نظر کو اوّلین مقام دیا ہو اور شاعری و فلسفہ کا حسین امتزاج پیدا کیا ہو۔ قومی مقصد کی اساس پر شاعری کی عظیم اور پُرشکوہ عمارت تعمیر کرنے والے علامہ اقبالؒ ہی تھے۔
اسلام آباد، ڈاکوؤں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈولفن اہلکار جاں بحقشاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ 9نومبر1877ء کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ماں باپ نے اُن کا نام محمد اقبال رکھا۔ علامہ اقبالؒ کے والد شیخ نورمحمد کا تعلق شیخ خاندان سے تھا۔ شیخ نورمحمد ایک نہایت متقی انسان تھے اُن کی شخصیت میں تصوف کا نمایاں پہلو تھا۔ آپ ایک روحانی شخصیت کے مالک تھے۔
اقبالؒ کا میلان تصوف کی طرف بھی انہی کی وجہ سے ہوا ولادت سے کچھ دن پہلے ان کے والد نے خواب میں دیکھا کہ بلندیوں پر پرواز کرتا ہوا ایک پرندہ ان کی جھولی میں آگرا ہے۔ اِس سے اُن کے والد نے یہ نتیجہ اُخذ کیا کہ ان کے گھر میں آنے والا فرزند بڑا بلند اقبال ہو گا اور یہ بعد کے حالات و واقعات نے ثابت کر دیا۔ عام مسلمان بچوں کی طرح علامہ کو بھی ایک دینی مدرسے میں عربی کی تعلیم کے لئے داخل کرا دیا گیا۔ وہ پانچ سال کی عمر میں مشن ہائی سکول سیالکوٹ میں داخل ہوگئے تھے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ........© Daily Pakistan (Urdu)
visit website