menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   تھنکنگ فورم فیصل آباد۔شعور کی بیداری کی ایک کاوش

9 1
09.11.2025

فیصل آباد کو عموماً پاکستان کا مانچسٹر کہا جاتا ہے، اور یہ کہنا بے جا بھی نہیں، کیوں کہ اس شہر نے قیامِ پاکستان کے بعد صنعت و تجارت کے میدان میں ترقی اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔ یہاں کی فیکٹریوں میں تیار ہونے والا کپڑا نہ صرف پاکستان کے طول و عرض میں پہنچا، بلکہ دنیا کے بڑے بڑے تجارتی مراکز میں بھی اس شہر کا نام روشن ہوا، تاہم کارخانوں کی گونج، مشینوں کی کھڑکھڑ، چمنیوں سے اْٹھتے ہوئے دھوئیں کے ہیولوں اور تہہ در تہہ پھیلے صنعتی منظرنامے کے پیچھے شروع دن سے ایک چپ چاپ خلا سا دکھائی دیتا ہے۔۔۔ ایک ایسا خلا جو فکر، علم اور شعور کی کمی سے جنم لیتا ہے،چونکہ اس شہر کی فہمی بنیاد محنت، صنعت اور تجارت کے گارے سے چنی گئی، لہٰذا یہاں مادی ترقی کے تیز شور نے علمی، فکری، ثقافتی اور اخلاقی آوازوں کو ٹھیک سے سماعتوں میں اْترنے ہی نہیں دیا۔۔ یہاں کے باسی کامیابی کو صرف منافع اور کاروباری مرتبے کے پیمانے سے ماپتے آئے ہیں، جس سے یہاں بحث و مکالمہ کا کلچر جنم نہیں لے سکا۔

ایف آئی اے کا بڑی کارروائی ، غیر قانونی کال سنٹرز سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں این سی سی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر پرمقدمہ درج

ایک دن دفتر میں میرے ہمدمِ دیرینہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار تشریف لائے۔ گفتگو کا دائرہ تعلیمی معیار کے انحطاط سے ہوتا ہوا جلد ہی فیصل آباد کے فکری جمود تک جا پہنچا۔ ہم نے محسوس کیا کہ جہاں یہ شہر روزگار، تجارت اور دولت کی دوڑ میں سب سے آگے ہے وہاں کراچی، لاہور یا راولپنڈی کی طرح کسی فکری،........

© Daily Pakistan (Urdu)