menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

     مفتی محمود کی متانت اور مولانا فضل الرحمن کا ہیجان 

21 0
03.11.2025

مفتی محمود مرحوم اسمبلی میں داخل ہوئے تو خواتین نے احتراماً دوپٹے اوڑھ کر سینے ڈھک لیے تو کسی نے گرہ لگائی: ”جناب اسپیکر، مولوی کتنا خطرناک ہے؟ دیکھ لیجئے کہ اس کے آتے ہی خواتین نے خود کو چھپا لیا“ کہنے والے کا خیال رہا ہوگا کہ قہقہہ پڑے گا، وہ تو پڑا لیکن با انداز دگر۔۔ مفتی صاحب ؒ متانت بھرے لہجے میں بولے تو وہ فلک شگاف قہقہہ پڑا کہ کہنے والے کو سمجھ نہ آئے کہ وہ کہاں جا چھپے۔ ”جناب اسپیکر، عورت کو مرد سے پردے کا حکم ہے اور عورتوں نے مرد کے آتے ہی پردہ کر لیا“ مفتی صاحب اور ان کے بیٹے مولانا فضل الرحمن بلا شبہ ورثہ ء الانبیا میں سے ہیں۔

ویمنز ورلڈ کپ ، بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گیا

شادی بیاہ پر ڈھول پیٹنے والوں کو ویل دینے کے مقابلے میں لوگ ہزار ہزار کے نوٹ نچھاور کر دیتے ہیں۔ سوچا، شدید گرمی میں دن کو روزہ اور رات کو دو اڑھائی گھنٹے کھڑے ہو کر قران سنانے والوں پر معاشرہ کیوں نوٹ نچھاور نہیں کرتا۔ یہ سوچ لیے میں اپنے مولانا کے پاس چلا گیا: ”مولانا، سحری کے بعد ذرا آرام کر کے قاری صاحب اور آپ ایک دوسرے کو بار بار قران سنا کر رات کا سبق پختہ کرتے ہیں۔ اس مشقت کے دسویں کے برابر کام کرنے والے لاکھوں میں اُجرت پاتے ہیں۔ مولانا، مجھے اجازت دیجئے کہ میں آپ کے سلام پھیرتے ہی نمازیوں کو توجہ دلاؤں کہ ڈھول پیٹنے والوں پر آپ کھڑے گھاٹ لاکھوں لٹا دیتے ہیں۔ یہی کچھ قرآن سنانے والوں کے لئے بھی کریں۔

موٹر وے........

© Daily Pakistan (Urdu)