menu_open
Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

     واہ رے کسان تیری قسمت

12 0
30.11.2024

گزشتہ ایک ہفتے سے میں رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ، بہاولپور، ملتان،شجاع آباد،ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں کے وزٹ پر ہوں اس وقت جو حال پیسٹی سائیڈز اور سیڈ کمپنیوں کا ہے پہلے کبھی نہ تھا بہت سی کمپنیاں ڈیفالٹ کر چکی ہیں بہت سوں نے ساٹھ فیصد تک ڈاؤن سائزنگ کر دی ہے بہت سے تجربہ کار لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں یہ نوجوان اپنے تجربہ کے سرٹیفکیٹس اور ڈگریاں اٹھائے دوسری کمپنیوں کے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کہیں بھی نوکری موجود نہیں ہے اس صورتحال کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں، کسانوں کی بدحالی،راء مٹیریل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر علی امین گنڈا پور کا رد عمل

اب تک میں بہت سے کسانوں سے ان کے گھروں میں جا کر ملا ہوں رقم کا تقاضا کرتے ہی وہ مجھے اپنے گھروں کے اندر لے جاتے یقین کریں کسانوں کے گھروں میں گندم کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن میں سے بہت سوں کی گندم کو سنڈی اور کھپرا لگ چکا ہے وہ آدھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے بھی تیار ہے لیکن کوئی خریدار نہیں کسی کے گھر میں تل کی بوریاں پڑی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس خطرے کا شکار ہو رہے ہیں کہ کہیں نمی کی وجہ سے انہیں کیڑا نہ لگ جائے دوسرے گھر جاتے ہیں تو مکئی کے انبار لگے نظر........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play