پی ٹی آئی کا مارچ اور حکومتی حکمت عملی
24نومبر 2024ء عمران خان کی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی آخری کال کا انجام تو پتہ نہیں کیا ہوگا لیکن رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت نے معاملات کی انتہائی سنجیدگی اور سنگینی کا پتہ دے دیا ہے۔ حکومت نے کال کو ناکام بنانے کی حتی المقدور کاوشیں کیں ایسی کاوشوں کے نتیجے میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ آمد و رفت میں مشکلات کے ساتھ ساتھ نیٹ کی بندش نے کمیونیکیشن میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ عمومی نظام حیات بری طرح متاثر ہوا۔ حکومت مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کررہی ہے وزراء بھرپور انداز میں دھرنے یا لانگ مارچ کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔ آخری کال کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔ ایسے تمام انتظام و انصرام کے باوجود گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو چکا ہے۔ شرکاء ایک فاتح گروہ کے طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ سارے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ مظاہرین کے تشدد نے 4رینجرز اور ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔ سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ اصلی صورت حال بارے حتمی معلومات کا بھی فقدان ہے لیکن فوج کی طلبی بہت کچھ بیان کررہی ہے اور ایک بات واضح ہے کہ معاملات انتہائی سنجیدہ ہو گئے ہیں۔ حکومتی انتظامات کے باعث پی ٹی آئی کے ٹائیگرز بڑی تعداد میں اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔ پنجاب حکومت کے اعلیٰ انتظامی معاملات نے پنجاب سے بڑی کیا چھوٹی تعداد میں بھی مظاہرین کو جمع نہیں ہونے دیا جس کے باعث پی ٹی آئی پنجاب سے لوگوں کو متحرک کرنے اور انہیں مارچ میں لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی لیکن حتمی منظر، انجام کار پریشان کن نظر آ رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا ترتیب کردہ قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو چکا ہے........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website