عالمی قرض ملنے کی خوشی
آخر کار پاکستان کا نمبر آ ہی گیا، آئی ایم ایف کے بورڈ کے اجلاس منعقدہ25 ستمبر بروز بدھ کو پاکستان کو دیئے جانے والے قرض پروگرام کی توثیق ہو گی۔یاد رہے سات ارب ڈالر کے37ماہ پر مشتمل اس قرض پروگرام کی تفصیلات گزشتہ سے پیوستہ ماہ میں سٹاف لیول پر طے پا چکی ہیں۔حکومت پاکستان نے قرض کی تفصیلات اور اس سے جڑی شرائط پر تفصیلاً گفتگو کر لی تھی بہت سی شرائط پر پہلے ہی عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا تھا۔ بجٹ2024-25ء میں بھی تمام اقدامات کو سمو دیا گیا تھا۔ سٹاف لیول ایگریمنٹ ہونے کے باوجود پاکستان کے قرض کی منظوری کے لئے بورڈ ایجنڈے میں آئیٹم آف ایجنڈا کے طور پر پیش نہیں کیا جا رہا تھا،حالانکہ سٹاف لیول ایگریمنٹ کے بعد بورڈ کی تین میٹنگز ہو چکی ہیں ان میں کئی ممالک کے قرضہ جات کی منظوری بھی دی گئی۔اِس حوالے سے تاخیر کو دیکھتے ہوئے شکوک و شبہات پیدا ہونا شروع ہو گئے تھے کہ شاید پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کچھ اور شرائط منوانے کی حکمت عملی کے تحت معاملات میں تاخیر کی جا رہی ہے پھر ٹائمز آف اسرائیل میں عمران خان کے حوالے سے چھپنے والے بلاگ کے مندرجات کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جانے لگا کہ صہیونی لابی عمران خان کی جیل سے رہائی چاہتی ہے تاکہ وہ نہ صرف آزادانہ طور پر سیاست کر سکیں، بلکہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں میں بہتری لانے کے اپنے پرانے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو سکیں۔ بادی النظر میں قرض کی حتمی منظوری کی راہ........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website