اجالاشاہد خاقان عباسی کا نیا سیاسی سفر
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور ممکنہ طور پر ان کی نئی جماعت کا نام ”عوام پاکستان“ ہو گا،پارٹی جھنڈے میں دو رنگ نیلا اور سبز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی ساتھیوں سمیت پارٹی کا اعلان اسی ماہ کریں گے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور مصطفی نواز کھوکھر بھی ان کے ساتھی ہوں گے،(ن) لیگ کے ناراض ممبران بھی شمولیت کریں گے۔شاہد خاقان عباسی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں اور مسلم لیگ ن نے جس طرح ان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا اور جس طرح انہیں ٹریٹ کیا ان کیلئے مسلم لیگ ن میں رہنا دشوار ہو چکا تھا۔ قارئین کو بتاتا چلوں کہ جب 1999 بارہ اکتوبر کو نوازشریف کا مشرف نے تختہ الٹا تھا تو شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف ایک ہی جیل میں بند تھے اور شاہد خاقان عباسی کو طرح طرح کے لالچ دیئے گئے انہیں وزیراعظم بنانے کا وعدہ کیا گیا اور انہیں کال کوٹھری میں رکھا گیا، ہر طرح کا حربہ استعمال کیا گیا لیکن انہوں نے نوازشریف کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور پھر ہوتا کیا ہے کہ جس نوازشریف کی خاطر شاہد خاقان عباسی نے اتنی استقامت دکھائی وہی نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کو جیل کی کال کوٹھری میں چھوڑ کر خود جدہ کے سرور محل جا پہنچے اور شاہد خاقان نوازشریف کی اس حرکت پر حیران رہ گئے۔ لیکن اتنے بڑے دھوکے کے باوجود........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website