بڑا اپ سیٹ،انجینئرحافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے پانچ سال کے لئے امیر منتخب
جماعت اسلامی پاکستان کے46ہزار سے زائد ارکان نے بھاری اکثریت سے آئندہ پانچ سال کے لئے کراچی کے امیر رکن سندھ اسمبلی انجینئر حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب کر لیا ہے۔جماعت اسلامی کی83سالہ تاریخ میں یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، ہر پانچ سال بعد جماعت اسلامی کے امیر کے انتخاب کی روایت جاری ہے، کبھی پنجاب سے، کبھی خیبرپختونخوا سے اور کبھی کراچی سے، پھر کے پی کے سے اور اب کراچی کی نامور شخصیت سوشل میڈیا کے ذریعے جماعت اسلامی کو نئی جدت دینے والی شخصیت انجینئر حافظ نعیم الرحمن کو منتخب کر لیا ہے۔ موجودہ امیر کی مدت8 اپریل کو ختم ہو رہی ہے، 9 اپریل کو حلف اٹھائیں گے، 17اپریل کو عاملہ اور18اپریل کو مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔نومنتخب امیر مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل سمیت اپنی نئی ٹیم کا اعلان مشاورت کریں گے۔
پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کردیاالیکشن کا پُرامن مرحلہ مکمل ہو چکا ہے صدر الیکشن سیل نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم صاحب نے سیکرٹری الیکسن سیل بلال قدرت بٹ، ممبران انجینئر اخلاق احمد، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور سردار ظفر حسین خان پر مشتمل ٹیم کی قیادت میں گزشتہ روز منصورہ میں پریس کانفرنس میں نئے امیر کے انتخاب کا طریقہ جماعت اسلامی کی روایات بتاتے ہوئے اعلان کیا۔ الیکشن سیل کا انتخاب بھی مرکزی شوریٰ کرتی ہے خفیہ بیلٹ بنانے سے لیکر ملک بھر میں تقسیم اور واپسی تک کا عمل الیکشن کمیشن کرتا ہے،46ہزار سے زائد ارکان، جماعت میں چھ ہزار خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا، 82فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جماعت اسلامی کی شوریٰ نے ارکان کی رہنمائی کے لئے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن کا نام دیا تھا۔جماعت اسلامی میں عموماً روایت رہی ہے ارکان موجودہ امیر کو ترجیح دیتے ہیں، آٹھ فروری کے الیکشن کے بعد محترم سراج الحق نے آٹھ فروری کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے نمایاں کارکردگی نہ دکھانے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ مرکزی شوریٰ نے متفقہ طور پر استعفیٰ واپس کروایا اور ذمہ داریاں جاری رکھنے کی درخواست کی جسے سراج الحق نے قبول کر کے آٹھ اپریل تک ذمہ........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website