خالد جاوید جان
30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ـ دنیا کی جدید سیاسی تاریخ میں سیاسی پارٹیوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے جن کی وجہ سے منتشر عوام کو ایک پروگرام یا ضابطے کے تحت لانا اور انہیں معاشرتی دھارے کا حصہ بنانا ممکن ہوا ـ ۔دنیا میں پچھلےدو تین سو سال میں جو بھی انقلاب آئے ہیں وہ اُنہی سیاسی پارٹیوں کی جدوجہد کا نتیجہ تھے جنہوں نے پوری دنیا کی سیاسی معاشرتی اور معاشی شکل و صورت کو تبدیل کر دیا انہی سیاسی پارٹیوں کی وجہ سے ایسے مختلف سیاسی نظریوں نے فروغ پایا جنہوں نے انسانی معاشرے کے ارتقاء میں زبردست کردار ادا کیا۔ ـ وہ جدید جمہوریت کی مختلف شکلیں ہوں یا جماعتی ڈکٹیٹر شپ حتیٰ کہ شخصی ڈکٹیٹر شپ اور فاشزم تک کو ایک نظام کے طور پر متعارف کرانے کا سہرا بھی سیاسی جماعتوں کے سر ہے۔ ـ سیاسی جماعتوں کا سب سے بڑا مثبت پہلو یہ ہے کہ انہوں نے انفرادی طور پر مختلف نظریات میں بٹے ہوئے عوام کی کنفیوژن دور کی انہیں ایک واضح پروگرام دیا اور نظریاتی کشمکش میں الجھے ہوئے گروہوں کو معاشرتی سطح پر ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کرنے ، نفرت کے جذبات کو دبانے اور نظریاتی اختلافات کے باوجود معاشرتی ہم آہنگی کا سبق دیا ،گویا انسانی معاشرے میں سیاسی جماعتوں کا کردار ایک گائیڈ یا ٹیچر کا ہوتا ہے۔
کسی بھی معاشرے میں ذہنی ارتقاء کی انتہا یہ ہوتی ہے کہ وہاں انفرادی شخصیت کے بجائے سیاسی جماعتیں زیادہ اہم ہو جاتی ہیں ـ ہمارے دور کا ابھی تک کا بہترین نظام جسے ہم جمہوریت کہتے ہیں وہ بھی سیاسی جماعتوں کا مرہونِ منت ہے اس کا انسانی معاشرے پر سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ جمہوریت کی بدولت انسان نے اپنے صدیوں پرانے مسئلے کو حل کیا اور وہ حل طلب مسئلہ تھا اقتدار کی پرامن منتقلی کا۔ـ سائنس دانوں کے نزدیک اس کرہ ارضی کی عمر لاکھوں سال جبکہ مذہبی پیشواؤں کے مطابق ہزاروں سال ہے لیکن انسانی معاشرے نے گزشتہ 200سال سے جس تیزی سے ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور اسکی بنیادی وجہ اقتدار کی ایک مخصوص مدت تک کسی جماعت کو........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Penny S. Tee
Gideon Levy
Waka Ikeda
Grant Arthur Gochin
Rachel Marsden